02:47 pm
نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ۔۔۔زرداری کو اندر کی بات پتہ چلتے ہی واپسی کی شرط رکھ دی،کیا معاملات طے ہو ئے ۔؟ جانیے تفصیل

نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ۔۔۔زرداری کو اندر کی بات پتہ چلتے ہی واپسی کی شرط رکھ دی،کیا معاملات طے ہو ئے ۔؟ جانیے تفصیل

02:47 pm

لاہور (نیوز ڈیسک) پی ڈی ایم اتحاد غیر فطری تھا اس حوالے سے بہت سے دانشور کئی دنوں سے بحث کر رہے تھے اور یہ بات بھی روز روشن کی طرح عیاں تھی کہ سبھی سیاسی جماعتوں کی الگ آئیڈیالوجی ہے اور سب کے منشور بھی الگ الگ ہیں۔سب سے بڑھ کر متضاد بات یہ تھی کہ یہ ساری پارٹیاں ماضی میں ایک دوسرے کی حریف رہی ہیں اور ایک دوسرے کو ملک چور اور غدار کے فتوؤں سے بھی نوازتی رہی ہیں اورآج جب انہوں نے عمران خان کی حکومت گرانے کے لیے اکٹھ کیاتو یہ واضح تھا کہ زیادہ دیر یہ مختلف النظر سیاسی پارٹیاں اکٹھے نہیں رہ سکیں گی۔گزشتہ روز اسلام آباد میں لگنے 
والی پی ڈی ایم کی بیٹھک میں یہی معاملات کھل کر سامنے آ گئے کہ پیپلز پارٹی نے استعفوں کی سیاست سے گریز کیااور میاں نواز شریف کو وطن واپس آنے کا پیغام بھی دے دیا۔اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میں آصف علی زرداری کی ذہانت کوسلام پیش کرتا ہوں کہ اس نے کمال طریقے سے لانگ مارچ کی بات میاں نواز شریف کی واپسی کے ساتھ مشروط کر دی اب نہ تو نواز شریف وطن واپس آئیں گے اور نہ ہی پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کا سپنا پورا ہو سکے گا۔عارف حمید بھٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کر کے ا ور بیماری کا بہانہ کر کے ملک سے بھاگ گیا ہو جسے عدالتوں سے اس بات بلکہ شرط پر انسانی ہمدردی کی بنا پر ریلیف ملا ہو کہ وہ اپنے علاج کے بعد ملک واپس آ جائیں گے مگر اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود وہ واپس نہ آئیں تو آج آصف علی زرداری کے بلانے پر کیونکر واپس آئیں گے۔آصف زرداری نے ترپ کی چال چل دی ہے کہ نہ تو میاں نواز شریف واپس آئیں گے اور نہ ہی لانگ مارچ شروع ہو گا۔کیونکہ آصف علی زرادری نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ہے لہٰذا اب وہ اپنے مزے کو خراب نہیں کرنا چاہتے۔ تاہم دیکھنا یہ ہے کہ حکومت مخالف اس تحریک کا انجام کیا ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبریں