02:50 pm
پی آئی اے کا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

پی آئی اے کا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

02:50 pm

کراچی(روزنامہ اوصاف)قومی ایئر لائن(پی آئی اے) کا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ،طیارے کو بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز نمبر368ٹیک اوور کررہی تھی کہ اس دوران ایک پرندہ اس کے انجن سے ٹکرا گیا جس کے بعد اسے فوری طور پر کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا اور طیارے میں سوار تمام 162مسافرمحفوظ رہے ۔
 
یہ پرواز کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی تاہم مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے اسلام آباد کیلئے روانہ کردیا گیا ہے اور متاثرہ طیارے کا معائنہ کیا جارہاہے۔

تازہ ترین خبریں