02:57 pm
مریم نواز کی ضمانت فوری طورپر منسوخ نہیں کی جاسکتی،لاہورہائیکورٹ

مریم نواز کی ضمانت فوری طورپر منسوخ نہیں کی جاسکتی،لاہورہائیکورٹ

02:57 pm

لاہو ر (روزنامہ اوصاف)لاہورہائیکورٹ نے کہا ہے کہ مریم نواز کی ضمانت فوری طورپر منسوخ نہیں کی جاسکتی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نیب کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی چوہدری شوگر مل میں ضمانت کی منسوخی کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ مریم نواز کو دو مرتبہ پیشی کیلئے طلب کیا گیا تاہم وہ پیش نہیں ہوئیں اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ وہ مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرنے کا حکم دے ۔جس پر سماعت کرنیوالے
 
لاہورہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی ضمانت کا حکم فوری طورپر معطل نہیں کیا جاسکتا جس پر عدالت نے مریم نواز کو سات اپریل کوآئندہ سماعت پر نیب کی درخواست پر اپنا جواب عدالت میں جمع کرانے کا حکم صادر کیا ۔

تازہ ترین خبریں