06:53 pm
مقدس مقامات کو دانستہ نقصان پہنچایاجارہا ہے جبکہ اسلام اور مسلمانوں کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کی جاتی ہیں۔ شاہ محمود قریشی

مقدس مقامات کو دانستہ نقصان پہنچایاجارہا ہے جبکہ اسلام اور مسلمانوں کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کی جاتی ہیں۔ شاہ محمود قریشی

06:53 pm

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کی مناسبت سے نیویارک میں’او۔آئی۔سی‘ رابطہ گروپ کے زیراہتمام اعلی سطحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے سے نسلی تعصب، نسلی امتیازات، غیرملکیوں سے نفرت وبیزاری، ان کے بارے میں منفی رائے اور ان کو بدنام کرنے جیسی عصر حاضر کی درپیش مشکلات کے خلاف واضح پیغام جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سے اسلاموفوبیا اور مسلمان مخالف بڑھتے ہوئے جذبات کے بارے میں عالمی سطح پر آگاہی پھیلانے میں مدد ملے گی۔ انکا کہنا تھا کہ اس دن کو منانے سے تحمل وبرداشت، پرامن بقائے باہمی، بین
المذاہب ہم آہنگی اور ثقافتی ہم آہنگی کے فروغ کا پیغام پھیلے گا۔ اس دن کو منانے کے پیچھے یہ خیال موجود ہے کہ اس سے بنی نوع انسان کے ساتھ غیرمتزلزل یک جہتی کا اظہار ہو، انسانی عظمت و وقار کے احترام کا مضبوط پیغام دیاجائے اور ’تنوع کے اتحاد‘ کے لئے ہمارے مشترک عزم کا اعادہ کیاجائے۔ یہ دن جوڑنے کا ہے ناکہ توڑنے اور تقسیم کرنے کاآئیے ہم ان لوگوں کو کامیاب نہ ہونے دیں جو ہمیں تقسیم کرنا اور توڑنا چاہتے ہیں، جو اس دن کو اس انداز میں پیش کرنا چاہتے ہیں کہ یہ کسی خطے، مذہب یا ملک کے خلاف ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ غلط معلومات اور مسخ شدہ حقائق ہمارے مشترک دشمن ہیں۔ یہ ہی وہ ذرائع ہیں جنہیں نفرت پھیلانے والے، اپنی ذات کے گرد گھومتے مقاصد کے فروغ اور نشوونما کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ دو سال قبل کرائسٹ چرچ میں ہونے والے افسوسناک واقعات جن میں 51 عبادت گزاروں کی جان لے لی گئی تھی، اس امر کی شدید یاد دہانی ہے کہ نفرت انگیز نظریات کیا تباہی لاسکتے ہیں۔ لیکن جس انداز میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم، حکومت اور عوام نے اس پر ردعمل دیا وہ بیک وقت نہ صرف بہت ہی زور دار تھا بلکہ ہمدردی وغم گساری پر مبنی بھی تھا۔انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا کا مسئلہ اگرچہ نیا نہیں ہے لیکن گزشتہ دو دہائیوں میں یہ خاصی حد تک بڑھا ہے۔ آج اسلاموفوبیا کا بین اظہار قدامت پسند دائیں بازو کی انتہا پسند فسطائی جماعتوں کے منشور میں جھلک رہا ہے، کھلے عام مسلمانوں کو ملک سے نکال دینے کے اعلان ہورہے ہیں، حجاب کو سیاسی رنگ دیاجارہا ہے، گائے کے تحفظ کے نام پرجنونی ہجوم، بے گناہ افراد کو قتل کر رہے ہیں، امتیازی قوانین کی تیاری ونفاذ، ریاستی سرپرستی میں بے گناہوں کا قتل عام، اسلامی علامات اور مقدس مقامات کو دانستہ نقصان پہنچایا اور تباہ کیا جارہا ہے جبکہ اسلام اور مسلمانوں کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کی جاتی ہیں۔ کورونا عالمی وبا جس کی وجہ سے ہمیں متحد ہونا چاہیئے تھا، اس کے برعکس یہ وبا بعض ممالک میں منفی بیانیے کے فروغ اور نفرت انگیز تقاریر کا ذریعہ بن گئی ہے جس میں مسلمان اقلیتوں کو اس وائرس کے پھیلاو کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مذہب اور عقیدے کی آزادی کے بارے میں خصوصی نمائندے کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایسی پالیسیوں کو مسلمان افراد اور طبقات کے خلاف تشدد وہراساں کرنے، امتیازی سلوک کی توثیق اور جبر واستبداد کو مسلط رکھنے کے لئے استعمال کیاجارہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیرحل شدہ تنازعات اور دیرینہ جھگڑوں، غیرملکی تسلط وقبضے اور استصواب رائے کے حق کی فراہمی سے انکار، جیسی صورتحال پر مسلمانوں کا مخصوص پالیسیوں سے سیاسی اختلاف فطری ردعمل ہے۔ اسے عالمی اقدار اور آزادیوں کے خلاف ”اسلامی“ ردعمل کے طورپر نہیں لینا چاہئے۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد