02:37 pm
 مذہبی جماعت کے669 کارکنان کورہا کردیا گیا،شیخ رشید

مذہبی جماعت کے669 کارکنان کورہا کردیا گیا،شیخ رشید

02:37 pm

نئے طے شدہ معاہدے کے تحت باقی کوبھی رہا کردیا جائیگا ،مولانا سعد رضوی سمیت210افراد کیخلاف مقدمات عدالتیں دیکھیں گی اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مذہبی جماعت کے733میں سے669 کارکنان کورہا کردیا گیا ہے ،نئے طے شدہ معاہدے کے تحت باقی کوبھی رہا کردیا جائیگا ،مولانا سعد رضوی سمیت210افراد کیخلاف مقدمات عدالتیں دیکھیں گی،خاقان عباسی نے اسمبلی میں بدترین زبان استعمال کی،نوازشریف کو ڈی پورٹ کرنے کیلئے برطانیہ کو درخواست دیں گے ،پوری دنیا میں خبریں چھپ رہی ہیں کہ ختم نبوت کا سب سے بڑا سپاہی وزیرداخلہ ہے ،مولانا فضل الرحمن نے حالیہ واقعات پر سیاست چمکانے کی کوشش کی اور وہ سمجھنے لگے کہ شاید کوئی لاٹری نکل آئی ہے
 
۔مولانا فضل الرحمن نے فتنہ پھیلانے کی کوشش کی اور کہا کہ لاشیں اسلام آباد لائیںتاکہ ہم بھی ان کیساتھ کھڑے ہوں گے ۔میڈیا کو مذہبی جماعت کیساتھ کیے گئے نئے معاہدے پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 20اپریل کو سات گھنٹے تک کالعدم مذہبی جماعت سے مذاکرات کیے گئے جس کے بعد معاملات طے پائے اوراحتجاج اور دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ معاہدے کے تحت مذہبی جماعت کے گرفتار کارکنان کو بھی رہا کیا جائے گا ،733میں سے 669 کو رہا کردیا گیا ہے جن کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے ، 30گاڑیاں جلی ہیں اور پانچ گاڑیاں مذہبی جماعت نے واپس کردی ہیں اور بارہ پولیس اہلکار انہوں نے بھی انیس اپریل کو واپس کردیئے تھے ۔ 210ایف آئی آرز عدالتی پراسس سے گزریں گی جس میں سعد رضوی کا بھی کیس شامل ہے اور تیس دن کے اندر انہوں نے اس کا جواب داخل کرانا ہے اور پھر ایک کمیٹی بنے گی اس کیس کا فیصلہ کرے گی اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ وزیراعظم خود مغربی ممالک کو ناموس رسالت پر اعتماد میں لینے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاست اپنے پائوں پر کھڑی ہے اور ریاست کی رٹ قائم ہے جو شخص قانون کو ہاتھ میں لے گا اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔ملک میں انتشار پھیلانے والے بالخصوص سوشل میڈیا پر ایسے پروپیگنڈے کیے گئے اور ایسے لوگوں کو مردہ دکھایا گیا جو زندہ تھے ۔مذہبی جماعت کے لوگ بھی جاں بحق ہو ئے ہیں جس پر ہمیں افسوس ہے لیکن ہم ناموس رسالت اور اسلام کی خاطر دوبارہ بیٹھے ہیں حالانکہ ہماری پہلے والی تمام کوششیں ضائع ہو چکی تھی تاہم دوبارہ معاہدہ طے پایا ہے ۔پاکستان میں دہشت گردی ، فتہ انگیزی کے خاتمے کیلئے سخت قانون بنایا جائے ، مدارس اور مدرسوں کو حکومت اپنے کنٹرول میں لینا چاہتی ہے تاہم اس حوالے سے پالیسی بنائیں گے جس میں علمائے کرام سے بھی مشاورت کی جائے گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی نے کل اسمبلی میں جو کچھ کیا اس سے نہیں لگتا کہ وہ ملک کے وزیراعظم رہے ہیں انہوں نے بدترین زبان استعمال کی۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم نے برطانیہ کو نواز شریف کو ڈی پورٹ کر نے کہاہے جس پر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا نوازشریف کی حوالگی کیلئے درخواست دیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جو پولیس والے شہید ہوئے ہیں ان کو شہید پیکیج دے رہے ہیں جو زخمی ہوئے ہیں ان کو نقد انعام چار کروڑ روپے دیا جارہا ہے ۔سب سے بڑا ہتھیار سوشل میڈیا کا استعمال ہے جس پر ہم نے میٹنگ کی ہے اور ملکی حساس ادارے بھی سوشل میڈیا کے خلاف کارروائی کریں گے ،سوشل میڈیا کا مقصد پاکستان کو تباہ کرنا ہے یہ سوشل میڈیا بھارت سمیت بیرون ملک سے چلایا جارہا ہے، دو دو لاکھ لوگ انڈیا سے آن لائن تھے ۔ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہاکہ ہم جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں اور جس طرح ہماری عظیم افواج اور ایجنسیوں نے جانوں کے نذرانے دے کر دہشتگردی کو ختم کیا ہے اس طرح دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی ۔

تازہ ترین خبریں

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز جاری

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز جاری

پاکستان کے اہم شہر میں 15 سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا ، پولیس حرکت میں آگئی

پاکستان کے اہم شہر میں 15 سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا ، پولیس حرکت میں آگئی

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

قومی اسمبلی ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ۔۔۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار

قومی اسمبلی ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ۔۔۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار

الیکشن کمیشن کی عمارت کے دوسرے فلور پر آگ لگ گئی 

الیکشن کمیشن کی عمارت کے دوسرے فلور پر آگ لگ گئی 

 قائد اعظم پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنوانے کے واقعے پر مقدمہ در ج

قائد اعظم پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنوانے کے واقعے پر مقدمہ در ج

15 سے زائد شادیاں کرنے والے فراڈئے کے بیٹے کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا 

15 سے زائد شادیاں کرنے والے فراڈئے کے بیٹے کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا 

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے دوارکان کے مابین شدید تلخ کلامی

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے دوارکان کے مابین شدید تلخ کلامی

شہبازشریف نےانٹرویودےدیالیکن ہمیں اب جواب دیناپڑتاہے۔ شاہد خاقان عباسی 

شہبازشریف نےانٹرویودےدیالیکن ہمیں اب جواب دیناپڑتاہے۔ شاہد خاقان عباسی 

عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب

عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب

عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

 چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

ن لیگی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کانیا کارنامہ ۔۔۔ اپنی جگہ دوسرے بندے کو امتحانی ہال میں بٹھا دیا

ن لیگی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کانیا کارنامہ ۔۔۔ اپنی جگہ دوسرے بندے کو امتحانی ہال میں بٹھا دیا

نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان 

نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان