02:51 pm
جوتا مارنے کا بیان ، شاہد خاقان عباسی نے غلطی کا اعتراف کر لیا

جوتا مارنے کا بیان ، شاہد خاقان عباسی نے غلطی کا اعتراف کر لیا

02:51 pm


اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اعتراف کرتا ہوں جوتا مارنے والی بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سپیکر صاحب بولنے کا موقع دیئے بغیر قرارداد کو بلڈوز کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اسد قیصر پارلیمان کی روایات کو سمجھتے ہیں اور نہ ہی اپوزیشن کو کچھ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اعتراف کرتے ہیں کہ انہیں سپیکر کو جوتا مارنے کی بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ساری حدیں پار کر گئے۔حساس معاملے پر شاہد خاقان عباسی کی جانب سے افسوناک رویے کا مظاہرہ کیا گیا۔شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے لیے تلخ جملوں کا استعمال کیا اور کہا آپ کو شرم نہیں آتی۔شاہد خاقان عباسی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو جوتا ماروں گا۔اسی حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کسی عام رکن کی جانب سے بھی سپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ ایسے رویے کی توقع نہیں کی جاسکتی اور پھر ایک ایسا شخص جو سابق وزیراعظم رہا ہوں اور موجودہ حالات میں اپوزیشن لیڈر کا کردار نبھاتے نظر آ رہا ہوں ،اس کی جانب سے ایسا رویہ قابل افسوس ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس موقع پر اسد قیصر کی جانب سے خاصے تحمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔قبل ازیں وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیر مذہبی امور پیر نور الھق قادری کی جانب سے پارلیمانی پارٹی کو ٹی ایل پی سے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی ، جس میں بتایا گیا کہ معاہدے کے مطابق حکومت قرارداد پیش کرنے جارہی ہے تاہم تحریک لبیک پر پابندی ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، اس لیے کالعدم تحریک لبیک پر پابندی برقرار رہے گی جب کہ ٹی ایل پی کارکنان پر قتل کے مقدمات بھی واپس نہیں لیے جارہے۔

تازہ ترین خبریں

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

 نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا  ٹیسٹنگ مکمل

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل

 معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ