09:34 am
اپوزیشن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتے ہیں ،عثمان بزدار

اپوزیشن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتے ہیں ،عثمان بزدار

09:34 am

لاہور(روزنامہ اوصاف)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنےکہاہےکہ بعض اپوزیشن جماعتوں نےغیرجمہوری رویے کا مظاہرہ کیا، ایوان کا تقدس سب پر لازم ہے،سابق وزیراعظم کو ایسے نازیبا ریمارکس زیب نہیں دیتے،اپوزیشن سن لے کہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے 90شاہراہ قائداعظم پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت اور حلقوں کے مسائل کےحل کے حوالے سے بات چیت ہوئی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کے بارے میں نازیبا ریمارکس کی مذمت کی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نازک حالات میں اپوزیشن کے انداز سیاست پر صدافسوس ہے
 
،اپوزیشن حساس معاملات پر بھی منفی سیاست سے باز نہیں آئی، اپوزیشن نے اپنی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کی مذموم کوشش کی،اپوزیشن ڈوبتی سیاست کے لئے مختلف سہار ے ڈھونڈ رہی ہے، حکومت نے ذمہ داری کامظاہرہ کیا اور خوش اسلوبی سے معاملات طے ہوئے، وزیر اعظم عمران خان نے پوری دنیا میں ناموس رسالتﷺ کامقدمہ لڑا ہے اور عالمی سطح پر ہر فورم پر وزیراعظم عمران خان نےاس معاملےپرآواز بلند کی ہے،توڑ پھو ڑ کی سیاست ملک کیلئےنقصان دہ ہے،حکومت نےپہلےبھی نامو س رسالت ﷺ پر آواز بلند کی،آئندہ بھی ہماری آواز ہرفورم پر گونجے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل ان کی مشاورت سے حل کر رہے ہیں،ہر ضلع کا علیحدہ ترقیاتی پیکیج ترتیب دیا ہے اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی تجاویز کو بھی ترقیاتی پیکیج میں شامل کیا گیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت ترقی کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائے گی۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی سردار ریاض محمود خان مزاری، سید فیض الحسن، حاجی امتیاز احمد چوہدری اور رکن پنجاب اسمبلی بلال اصغر وڑائچ شامل تھے۔

تازہ ترین خبریں

بریکنگ نیوز، بنی گالہ کیا ہو گیا، انتہائی افسوسناک خبر آ گئی، پولیس کی دوڑیں

بریکنگ نیوز، بنی گالہ کیا ہو گیا، انتہائی افسوسناک خبر آ گئی، پولیس کی دوڑیں

تین سال سے عوام ن لیگ کا گھسا پٹا بیانیہ سن سن کر تنگ آ چکی ہیں۔فیاض الحسن چوہان

تین سال سے عوام ن لیگ کا گھسا پٹا بیانیہ سن سن کر تنگ آ چکی ہیں۔فیاض الحسن چوہان

عمرہ کے خواہشمندہوجائیں تیار۔۔۔وفاقی وزیرنے بڑی خوشخبری سنادی

عمرہ کے خواہشمندہوجائیں تیار۔۔۔وفاقی وزیرنے بڑی خوشخبری سنادی

گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ۔۔ 10لاکھ کی گاڑی 16لاکھ کو پہنچ گئی، 15لاکھ والی 25لاکھ تک جا پہنچی

گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ۔۔ 10لاکھ کی گاڑی 16لاکھ کو پہنچ گئی، 15لاکھ والی 25لاکھ تک جا پہنچی

آرمی چیف کی مدت ملازمت ،ایک ہی جماعت کے دوبیانات  مسلم لیگ ن میں پالیسی اور قومی معاملات پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

آرمی چیف کی مدت ملازمت ،ایک ہی جماعت کے دوبیانات مسلم لیگ ن میں پالیسی اور قومی معاملات پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

پارٹی میں جھگڑے کارکنوں کے نہیں قیادت کے ہیں، خواجہ آصف کا اعتراف

پارٹی میں جھگڑے کارکنوں کے نہیں قیادت کے ہیں، خواجہ آصف کا اعتراف

پی ٹی آئی کی حکومت کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے اورعام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔خواجہ آصف

پی ٹی آئی کی حکومت کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے اورعام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔خواجہ آصف

کھلاڑی محنت اور دیانتداری سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ڈاکٹر عارف علوی 

کھلاڑی محنت اور دیانتداری سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ڈاکٹر عارف علوی 

 پولیس کو ویکسین کارڈ نہ رکھنے والوں کی گرفتاری سے روک دیا گیا

پولیس کو ویکسین کارڈ نہ رکھنے والوں کی گرفتاری سے روک دیا گیا

وزیراعظم  نے قوم کا تیل نکال دیا اور کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں: شہبازشریف

وزیراعظم نے قوم کا تیل نکال دیا اور کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں: شہبازشریف

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی