09:49 am
وزارت داخلہ کوئٹہ دھماکے کی ہر پہلو سے تفتیش کرے ،وزیراعظم

وزارت داخلہ کوئٹہ دھماکے کی ہر پہلو سے تفتیش کرے ،وزیراعظم

09:49 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ زرغون روڈ پر واقع ہوٹل میں ہونیوالے دھماکے کا نوٹس لے لیا ،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سمیت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سمیت دیگر اعلیٰ حکام کو دھماکے میں ملوث ملزمان کو فوری کیفر کردار تک پہنچانے کے احکامات جار ی کردیئے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیق و تفتیش کی جائے اورواقعہ کی تہہ تک پہنچا جائے ۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کوئٹہ دھماکے کے بعد تمام معاملات کی خود نگرانی کرتے رہے 
 
دوسری جانب زرغون روڈ پر ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی،اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی۔خلیجی اخبار نے ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹرارباب کامران کے حوالے سے بتایا ہے کہ زخمیوں میں دو اسسٹنٹ کمشنرز بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک آواز سنی گئی جبکہ جائے وقوع پر دھواں اٹھتا ہوا بھی دیکھا گیا۔ڈی آئی جی پولیس اظہر اکرام نے کہا کہ کوئٹہ دھماکے میں 40 سے 50 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ کار علاقے میں داخل ہوتے ہی دھماکہ ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ کار سے کوئی شخص باہر نکلتے ہوئے نظر نہیں آیا اس لیے یہ دھماکہ خودکش بھی ہو سکتا ہے۔ دھماکے کے فوری بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی اور تمام ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا تھا۔سیکیورٹی فورسزنےعلاقے کو گھیرے میں لے کر شہریوں کی آمد و رفت کو بند کردیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی شواہد اکھٹے کرنے جائے وقوع پر پہنچ گیا۔آئی بلوچستان رائے محمد طاہر نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے سے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے دھماکے کی جگہ کو سیل کر دیا ہے جب کہ دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت کے مطابق جائے وقوعہ پر آگ کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈاکٹر ربانہ خان بلیدی نے بتایا ہے کہ اسپتالوں میں اضافی ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر اسٹاف کو طلب کرلیا گیا ہے۔صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سرینا ہوٹل بلوچستان ہائی کورٹ اور بلوچستان اسمبلی کی عمارت کے قریب میں واقع ہے۔

تازہ ترین خبریں

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی  کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

 سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

 لاہور  ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے  لیزر لائٹ  مارنے کا واقعہ،  مقدمہ درج

لاہور ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے لیزر لائٹ مارنے کا واقعہ، مقدمہ درج

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

 مسلم لیگ (ن) نے  الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید 

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید