09:29 pm
56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

09:29 pm

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک سے 10 سال کی عمر کے مزید 56 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد ضعیم ضیا کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے 11 سے 20 سال کی
عمر کے 38 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں 21 سے 30 سال کی عمر کے 65 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت جبکہ 31 سے 45 سال کی عمر کے 106 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ڈی ایچ او آفس کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق اسلام آباد میں 46 سے 60 سال کی عمر کے 67 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت جبکہ 61 سے 80 سال کی عمر کے 36 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں 81 سال سے زائد عمر کے 7 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 649 جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 71 ہزار 533 ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید98 اموات اور 5 ہزار 857 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں