10:04 pm
صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر  رہ گئے

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر رہ گئے

10:04 pm


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ارتھ آور کیا ہوتا ہے ؟ صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر  رہ گئے ، دلچسپ خبر ۔۔ وزیر پنجاب برائے ثقافت خیال کاسترو نے ارتھ آور کی انتہائی مختصر اور جامع تعریف بیان کردی، انہوں
نے کہا کہ ارتھ آور سے ہم زلزلے روکتے ہیں، درخت ہر زلزلے کو روکتا ہے، ہمیں ارتھ کو روکنے کیلئے زیادہ سے زیادہ گرین کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے ثقافت نے آج ایک تقریب میں شرکت کی، ان سے سوال پوچھا گیا کہ ”ارتھ آور کیا ہے؟ جس پر انہوں نے انتہائی جامع جواب پیش کیا کہ ارتھ آور یہ ہے کہ دنیا میں کہیں بھی ارتھ آتا ہے تو اس کو روکنے کیلئے صرف درخت سپورٹ کرتے ہیں، درخت ہر ارتھ کو روکتا ہے ہر زلزلے کو روکتا ہے۔ ہم اس کو روکنا ہے اور اس کو گرین کرنا ہے۔

تازہ ترین خبریں