10:09 pm
گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

10:09 pm


کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے کوئٹہ میں ملاقات کی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں گوادر اور دیگر سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں باہمی تعلقات  اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر چین کی مختلف کمپنیوں کے نمایندے
اور سرمایہ کار بھی چینی سفیر کے ہمراہ تھے۔ دوران گفتگو وزیراعلیٰ پلوچستان جام کمال نے کہا کہ گوادر انٹر نیشنل ایئر پورٹ  سے خطے میں ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ماہی گیری، زراعت، لائیو اسٹاک اوردیگر شعبوں میں چین کے تعاون سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں