10:58 pm
 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

10:58 pm


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)  امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم نےماحولیاتی سمٹ کوگیم چینجرقراردےدیاکانفرنس میں 40ممالک کےسربراہان مملکت نے ورچوئل شرکت کی ۔  امریکی صدرجوبائیڈن نے اس موقع پر کانفرنس کے افتتاحی تقریب سےخطاب کیا ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  امریکی صدنےکاربن گیسزکےاخراج
میں 50 فیصدکمی لانےکااعلان کیا اور کہا کہ امریکا2030تک کاربن گیسزکےاخراج میں 50فیصدکمی لائےگا۔ دوسری جانب چینی صدرنے2060تک کاربن گیسزکا اخراج صفرکرنےکااعلان کیا اور کہا کہ چین 2026سے 2030کےدوران کوئلےپرانحصارکم کرےگا۔ اس کیساتھ ساتھ برازیل،جنوبی کوریانے2050تک گرین ہاؤس گیسزکوصفرکرنےکااعلان کیا ۔ دوسری جانب کا روسی صدر نے کہا کہ کاربن گیسزکےاخراج میں کمی ناکافی ہے،فضامیں کاربن گیسزکوجذب کرنےکیلئےاقدامات کرناہوں گے۔کانفرنس سے خطاب میں سعودی ولی عہد شاہ سلمان نے کہا کہ  سعودی عرب 2030تک کاربن گیسوں کااخراج 50فیصدکم کرےگاجبکہ جاپانی وزیراعظم بولے کہ  2030تک کاربن گیسزکےاخراج میں 46فیصدکمی کریں گے

تازہ ترین خبریں