02:19 pm
آخری وارننگ، وزیراعظم نے عثمان بزدار کو چند ماہ کا وقت دے دیا

آخری وارننگ، وزیراعظم نے عثمان بزدار کو چند ماہ کا وقت دے دیا

02:19 pm

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے قریبی سمجھے جانے والے کابینہ کے ایک وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ عثمان بزدار کو آخری وارننگ دے دی گئی ہے کہ کارکردگی دکھائیں ورنہ نتائج بھگتنے کو تیار ہو جائیں۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق کارکردگی دکھانے کے معاملے میں عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب کو چند ماہ کا وقت دیا ہے۔
حالیہ ہفتوں کے دوران وزیر اعلی پنجاب اخبارات کے لیے سیاسی بیانات جاری کرنے کے معاملے میں خاصے فعال نظر آرہے ہیں اور ساتھ ہی حکومت کی کارکردگی پر پریس کانفرنسز کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی میں ہر شخص ماسوائے وزیراعظم یہ سمجھتا ہے کہ عثمان بزدار کو ایک ایسی ذمہ داری دے دی گئی ہے جو ان کی صلاحیت و استعداد سے بڑی ہے۔اگر وزیراعظم چپڑاسی سے بھی پوچھیں تو وہ بتائے گا کہ عثمان بزار غلط انتخاب ہیں۔وزیر نے انکشاف کیا کہ عثمان بزدار کو اس وقت سخت وقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب وزیراعظم سے ملاقات کرتے ہیں کیونکہ وہی ان کے تنہا حامی ہیں۔کابینہ کے ذریعے نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق ن لیگ کی اعلی قیادت نے پارٹی کو کارکنوں کو عثمان بزدار پر تنقید سے روک دیا ہے۔کیوں کہ ن لیگ جانتی ہے کہ جب تک پنجاب میں عثمان بزدار کی حکمرانی ہے اس وقت تک ن لیگ کو فائدہ ہوتا رہے گا۔کہا جاتا ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے معاملے میں اسٹیبلشمنٹ عمران خان کی پسند سے خوش نہیں ہیں، ماضی میں ان لوگوں نے وزیراعظم کو براہ راست اپنے عدم اطمینان سے آگاہ کر دیا تھا لیکن عمران خان کی رائے ہے کہ اگر عثمان بزدار کو ہٹا دیا گیا تو ان کی جگہ پر کس کس پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے۔وزیر نے مزید بتایا ہے کہ اس مرتبہ عثمان بزدار کو آخری وارننگ دے دی گئی ہے اور ان کے پاس کارکردگی دکھانے کے لئے بجٹ تک کا وقت ہے، ذریعے نے کہا ہے کہ وزیراعظم وارننگ ملنے کے بعد سے کم از کم میڈیا کی حد تک سرگرم ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ڈسکہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل

ڈسکہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل

ایس او پیز کی خلاف ورزی۔۔۔ پولیس نے وزیراعظم پر جرمانہ عائد کر دیا

ایس او پیز کی خلاف ورزی۔۔۔ پولیس نے وزیراعظم پر جرمانہ عائد کر دیا

ملک سے غداری کا الزام ۔۔۔ تین فوجی اہلکاروں کی سزائے موت دے دی گئی

ملک سے غداری کا الزام ۔۔۔ تین فوجی اہلکاروں کی سزائے موت دے دی گئی

عمرہ زائرین کے متعلق سعودی حکومت کا اہم فیصلہ ۔۔۔۔ اب تک کی سب سے بڑی خبر ۔۔ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگا لینگے

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ۔۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اہم دورہ ملتوی کردیا

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ۔۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اہم دورہ ملتوی کردیا

یا اللہ خیر ۔۔ ایک مرتبہ پھر زلزلہ ۔۔۔۔ بڑے پیمانے پرجانی نقصان کی اطلاعات

یا اللہ خیر ۔۔ ایک مرتبہ پھر زلزلہ ۔۔۔۔ بڑے پیمانے پرجانی نقصان کی اطلاعات

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 143ویں لانگ کورس کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 143ویں لانگ کورس کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب

عید کے بعد کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے ہم نکلیں گے ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان نے ایسا کیا کہا کہ حکومت پر دباو مزید بڑھ گیا

عید کے بعد کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے ہم نکلیں گے ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان نے ایسا کیا کہا کہ حکومت پر دباو مزید بڑھ گیا

این اے 75 ڈسکہ الیکشن ۔۔۔۔۔ غیر ختمی نتائج ۔۔۔مسلم لیگ ن کی نوشین فتخار آگے

این اے 75 ڈسکہ الیکشن ۔۔۔۔۔ غیر ختمی نتائج ۔۔۔مسلم لیگ ن کی نوشین فتخار آگے

این اے 75 میں ترقیاتی پیکیج کا اعلان :فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری

این اے 75 میں ترقیاتی پیکیج کا اعلان :فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری

پی ٹی آئی نے ایک دو جگہ پر جعلی ووٹ کاسٹ کیے ،(ن)لیگ کا الزام

پی ٹی آئی نے ایک دو جگہ پر جعلی ووٹ کاسٹ کیے ،(ن)لیگ کا الزام

الزامات بے بنیاد،نوشین افتخار اپنی شکست دیکھ کر گھبرا گئی ہیں،اسجد علی ملہی

الزامات بے بنیاد،نوشین افتخار اپنی شکست دیکھ کر گھبرا گئی ہیں،اسجد علی ملہی

پی ٹی آئی نے ایک دو جگہ پر جعلی ووٹ کاسٹ کیے ،نوشین افتخار کا الزام

پی ٹی آئی نے ایک دو جگہ پر جعلی ووٹ کاسٹ کیے ،نوشین افتخار کا الزام