10:05 pm
افواج پاکستان کو بدنام کرنے والوں کو  دو سال قید یا پانچ لاکھ روپے اور یا دونوں سزائیں بھی دی جا سکیں گی۔نئے مسودہ قانون کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) افواج پاکستان کو بدنام کرنے والوں کو  دو سال قید یا پانچ لاکھ روپے اور یا دونوں سزائیں بھی دی جا سکیں گی۔نئے مسودہ قانون کی منظوری دے دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نئے مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت مسلح افواج یا ان کے کسی رکن کو بدنام کرنے والے فرد کو دو سال قید یا پانچ لاکھ روپے اور یا دونوں سزائیں بھی دی جا سکیں گی۔کرمنل لا (ترمیمی) ایکٹ بل 2020 پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نے پرائیویٹ ممبر بل کے طور پر گزشتہ سال پیش کیا تھا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں راجہ خرم نواز کی زیرصدارت منعقد ہوا
۔چیئرمین نے ووٹنگ کرائی تو پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کے اراکین نے بل کی مخالفت کی لیکن ووٹ برابر ہونے پر چیئرمین نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے بل کو منظور کر کے قومی اسمبلی میں بھیج دیا۔ بل کے ذریعے تعزیرات پاکستان کے سیکشن 500 میں ایک اور شق کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں تجویز دی گئی ہے کہ جو کوئی بھی جان بوجھ کر پاکستان کی مسلح افواج یا ان کے کسی رکن کا تمسخر اڑاتا ہے، عزت کو گزند پہنچاتا ہے اور یا بدنام کرتا ہے تو وہ ایسے جرم کا قصوروار ہو گا جس کے لیے دو سال تک قید کی سزا یا پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں بھی ہو سکتی ہیں۔پی پی کی جانب سے کمیٹی کے رکن آغا رفیع اللہ کا کہنا تھا کہ یہ قانون سیاسی انتقام کے لیے استعمال ہوگا آپ آزادی رائے پر قدغن لگا رہے ہیں۔ اداروں پرنیک نیتی سے کی گئی تنقید بھی اس قانون کے دائرے میں آئے گی۔ن لیگ کی رکن مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس قانون کو متعارف کروایا ہی کیوں جا رہا ہے؟ انہوں نے استفسار کیا کہ پاکستان کے شہری کیوں ملکی اداروں کوجان بوجھ کر اشتعال دلائیں گے؟

تازہ ترین خبریں

موسمیاتی تبدیلی سمٹ۔۔امریکا نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنادی 

جہانگیر ترین اور عمران خان قریب آنے لگے ۔۔۔ ترین گروپ کا 21 اپریل کو ہونے والا افطار ڈنر ملتوی کر دیا گیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد بھارت کیلئے ایک اور بری خبر۔۔۔۔ برطانیہ نے نہایت اہم قدم اٹھا لیا

سمارٹ لاک ڈاون کے بعد دارلحکومت میں مکمل لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ

 دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے مواقع موجود ہیں۔۔۔۔شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت خارجہ امور سے ملاقات

مہندی کی تقریب میں بیل کو نچانا مہنگا پڑگیا ۔۔۔۔  دولہا اور اس کا باپ گرفتار

خودکار الیکٹرک کار کو بڑا حادثہ ۔۔۔۔ مسافر جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر

ایک اور معاون خصوصی ۔۔۔ ۔ کس کو کونسا معاون خصوصی بنادیا گیا ۔۔ آپ بھی جان لیں 

علامہ عطاء محمد دیشانی پر ایف آئی آر درج کرنا مہنگا پڑ گیا، ڈی پی او بٹگرام تبدیل

تمام آپریشن روک دیے۔۔۔۔پمز انتظامیہ کا بڑا فیصلہ۔۔وجوہات کیا ہے آپ بھی جانیں

وکیل جوڑے کی شادی ۔۔۔۔ دلہن نے حق مہر میں کیا مانگ لیا کہ سب حیرت میں مبتلا ہوگئے ؟؟

بھارت سے آنے والے مسافر۔۔۔۔۔ این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرلیا

علامہ عطا محمد دیشانی کی محنت رنگ لے آئی ۔۔ تین دن بعد بٹگرام کے خیر آباد فیڈر پر بجلی بحال کردی گئی

عوامی نیشنل پارٹی کے اہم رہنما کیساتھ کیا ہوا ۔۔۔۔۔انتہائی تشویشناک خبر آگئی