11:25 am
عمران خان نے معیشت کا بھٹہ بٹھا دیا،اب شوکت ترین جیسے چلے ہوئے کارتوس استعمال کررہے ہیں،محمد زبیر

عمران خان نے معیشت کا بھٹہ بٹھا دیا،اب شوکت ترین جیسے چلے ہوئے کارتوس استعمال کررہے ہیں،محمد زبیر

11:25 am

کراچی(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ معیشت کی صورتحال بدترین ہوگئی ہے،تین سالوں میں تین وزراء خزانہ کو فارغ کیا گیا ،شوکت ترین جیسے چلے ہوئے کارتوس استعمال کیے جارہے ہیں ،عمرا ن خان بتائیں کہاں گئی وہ دنیا کی بہترین معاشی ٹیم ؟ہردن عوام پر مہنگائی کا عذاب نازل ہورہا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاکہ عمران خان کہتے تھے کہ ہمارے پاس بہترین معاشی ٹیم ہے اور ہم معیشت کو زمین سے آسمان تک پہنچا دیں گے
 
صرف ایک سال دے دیں ،پھرکہا مجھے دو سال دیدیںاور اب تین سال ہونیوالے ہیں تین وزیرخزانہ تبدیل کیے گئے اور اب حماد اظہر کو اضافی چارج دیا گیا ہے ، یہ اپریل کا مہینہ ہے بجٹ آنیوالا ہے اور معیشت کی بدحالی کی انتہا ہو چکی ہے اور ہمیں ابھی تک نہیں پتہ کہ ہمارا وزیرخزانہ کون ہے ،کیا یہ معاشی ٹیم ہے ؟کوئی تحریک انصاف کا سپورٹر دل پر ہاتھ رکھ کرکہہ دے کیا ان کو پتہ تھا ان کی معاشی ٹیم کا لیڈر حفیظ شیخ ہو گا یا پھر حماد اظہر ہو گا ؟یقینا نہیں پتہ ہو گا ۔اسد عمر کو آٹھ نوماہ بعد فارغ کردیا گیا ،حفیظ شیخ کو فارغ کیا۔عوام کیلئے سب سے بڑا ایشو ہوتا ہے وہ مہنگائی ہوتا ہے اور آپ نے بڑے آرام سے فنانس منسٹر کو فارغ کیا اور کہا کہ وہ مہنگائی کو کنٹرول نہیں کرسکے ،اب شوکت ترین جیسے چلے ہوئے کارتوس دوبارہ استعمال کیے جارہے ہیں جنہوں نے ماضی میں ملکی معیشت کا بھٹہ بٹھایا اب وہی معیشت کے معاملات سنبھال رہے ہیں ۔اب عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا جارہا ہے کہ ہماری آخری سال میں معیشت بہت بہتر ہوجائے گی ،قوم گھبرائے نہیں ۔محمد زبیر نے کہاکہ یہ تیسرا سال پی ٹی آئی حکومت کا ختم ہوجائے گا لیکن معیشت کی صورتحال بد سے بدتر ین ہو گئی ہے ۔آمدن نہیں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور ہر گزرتا د ن عوام پر عذاب بن کر نازل ہورہا ہے ۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب میں ٹرانسپورٹ چلانے کی تاریخ میں توسیع

پنجاب میں ٹرانسپورٹ چلانے کی تاریخ میں توسیع

شوال المکرم کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  طلب

شوال المکرم کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

سندھ میں چھ بجتے ہی شاپنگ کےلئے دی گئی مہلت ختم

سندھ میں چھ بجتے ہی شاپنگ کےلئے دی گئی مہلت ختم

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فنڈز کے ناجائز استعمال کا انکشاف

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فنڈز کے ناجائز استعمال کا انکشاف

بھارت سے آنے والے طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ،

بھارت سے آنے والے طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ،

اسلام آباد میں حساس ادارے کاسابق آفیسر فائرنگ سے قتل

اسلام آباد میں حساس ادارے کاسابق آفیسر فائرنگ سے قتل

سعودی عرب پاکستان کو 500ملین ڈالرز دے گا، وزیر خارجہ

سعودی عرب پاکستان کو 500ملین ڈالرز دے گا، وزیر خارجہ

حکومت کا شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کےفیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

حکومت کا شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کےفیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

والدین کو گھر سے نکالنا پاکستان میں قابل سزا جرم قرار

والدین کو گھر سے نکالنا پاکستان میں قابل سزا جرم قرار

ضلع مہمند میں ٹینک کی دیوار گرنے سے سات بچے جاں بحق

ضلع مہمند میں ٹینک کی دیوار گرنے سے سات بچے جاں بحق

یا اللہ خیر۔۔۔ پورے گاوں میں ماتم۔۔۔ایک ساتھ سات بچے جاں بحق۔۔۔وجہ کیا بنی؟

یا اللہ خیر۔۔۔ پورے گاوں میں ماتم۔۔۔ایک ساتھ سات بچے جاں بحق۔۔۔وجہ کیا بنی؟

راستہ جلدی کیوں نہیں دیا ، جدہ ٹاون میں کار سواروں کی فائ ر نگ۔۔۔۔۔ایک ہلاک ۔۔۔ زخمیوں کی اطلاعات

راستہ جلدی کیوں نہیں دیا ، جدہ ٹاون میں کار سواروں کی فائ ر نگ۔۔۔۔۔ایک ہلاک ۔۔۔ زخمیوں کی اطلاعات

حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ۔۔۔ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ

حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ۔۔۔ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ