12:34 pm
جمائما کی قرآن کی آیت کا حوالہ دے کر وزیراعظم عمران خان کے حق میں ٹوئٹ

جمائما کی قرآن کی آیت کا حوالہ دے کر وزیراعظم عمران خان کے حق میں ٹوئٹ

12:34 pm

لندن(نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ان کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس عمران کو میں جانتی تھی وہ کہتے تھے کہ عورت پر نہیں بلکہ مرد کی آنکھوں پر پردہ ڈالنا چاہئے۔وزیراعظم عمران خان نے اتوار کے روز ٹیلی فون پرعوام سے براہ راست بات چیت کے دوران ملک میں زیادتی بڑھتے واقعات کے بارے میں کہا تھا ’’جب آپ معاشرے میں فحاشی پھیلائیں گے تو جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوگا۔‘‘وزیراعظم کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ایک جنگ چھڑگئی تھی اور لوگوں کا کہنا تھا  لباس ہی زیادتی کی وجہ نہیں۔ پانچ ، 
چھ سال کی بچی کے ساتھ زیادتی اور لباس کا آپس میں کیا تعلق۔ اس کے علاوہ پاکستان میں کئی معروف خواتین سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں نے وزیر اعظم عمران خان کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے ان سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔وزیراعظم کے بیان پر ہونے والی تنقید کے بعد ان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے عمران خان کے حق میں ٹوئٹ کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وزیراعظم کے بیان سے متعلق خبر شیئر کرتے ہوئے قرآن شریف کی آیت کا حوالہ دیا جس میں مردوں کو اپنی نگاہیں نیچی اور شرمگاہوں کی حفاظت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اور لکھا ’’ذمہ داری مردوں پر ہے۔اس کے بعد جمائما نے ایک اور ٹوئٹ کی اور لکھا امید کرتی ہوں عمران خان کے بیان کا غلط ترجمہ کیا گیا ہے یاپھر ان کی بات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ کیونکہ جس عمران کو میں جانتی تھی وہ ہمیشہ کہتے تھے ’’پردہ عورتوں پر نہیں بلکہ مردوں کی آنکھوں پر ڈالنا چاہئےوزیراعظم عمران خان کا بیان’فحاشی پھیلائیں گے تو جنسی زیادتی میں اضافہ ہوگاوزیر اعظم نے کہاتھا زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت آرڈننس لائے ہیں، فیملی سسٹم کو بچانے کے لئے دین نے ہمیں پردے کا درس دیا، اسلام کے پردے کے نظریے کے پیچھے فیملی سسٹم بچانا اور خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ہے، جب آپ معاشرے میں فحاشی پھیلائیں گے تو جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوگا، یورپ میں اب فیملی سسٹم تباہ ہوچکا ہے، ان چیزوں کو دیکھتے ہوئے میں نے صدرایردوان سے بات کی اور ترک ڈرامے کو یہاں لایا۔

تازہ ترین خبریں

اسلام آباد کی سڑک پر 50کے نوٹ بکھرتے ہی راہگیر ٹوٹ پڑے

اسلام آباد کی سڑک پر 50کے نوٹ بکھرتے ہی راہگیر ٹوٹ پڑے

پنجاب میں ٹرانسپورٹ چلانے کی تاریخ میں توسیع

پنجاب میں ٹرانسپورٹ چلانے کی تاریخ میں توسیع

شوال المکرم کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  طلب

شوال المکرم کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

سندھ میں چھ بجتے ہی شاپنگ کےلئے دی گئی مہلت ختم

سندھ میں چھ بجتے ہی شاپنگ کےلئے دی گئی مہلت ختم

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فنڈز کے ناجائز استعمال کا انکشاف

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فنڈز کے ناجائز استعمال کا انکشاف

بھارت سے آنے والے طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ،

بھارت سے آنے والے طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ،

اسلام آباد میں حساس ادارے کاسابق آفیسر فائرنگ سے قتل

اسلام آباد میں حساس ادارے کاسابق آفیسر فائرنگ سے قتل

سعودی عرب پاکستان کو 500ملین ڈالرز دے گا، وزیر خارجہ

سعودی عرب پاکستان کو 500ملین ڈالرز دے گا، وزیر خارجہ

حکومت کا شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کےفیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

حکومت کا شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کےفیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

والدین کو گھر سے نکالنا پاکستان میں قابل سزا جرم قرار

والدین کو گھر سے نکالنا پاکستان میں قابل سزا جرم قرار

ضلع مہمند میں ٹینک کی دیوار گرنے سے سات بچے جاں بحق

ضلع مہمند میں ٹینک کی دیوار گرنے سے سات بچے جاں بحق

یا اللہ خیر۔۔۔ پورے گاوں میں ماتم۔۔۔ایک ساتھ سات بچے جاں بحق۔۔۔وجہ کیا بنی؟

یا اللہ خیر۔۔۔ پورے گاوں میں ماتم۔۔۔ایک ساتھ سات بچے جاں بحق۔۔۔وجہ کیا بنی؟

راستہ جلدی کیوں نہیں دیا ، جدہ ٹاون میں کار سواروں کی فائ ر نگ۔۔۔۔۔ایک ہلاک ۔۔۔ زخمیوں کی اطلاعات

راستہ جلدی کیوں نہیں دیا ، جدہ ٹاون میں کار سواروں کی فائ ر نگ۔۔۔۔۔ایک ہلاک ۔۔۔ زخمیوں کی اطلاعات