03:14 pm
چینی پر400ارب کا ڈاکہ مارنیوالے خسروبختیار اور مونس الٰہی کو بھی کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگا،(ن )لیگ

چینی پر400ارب کا ڈاکہ مارنیوالے خسروبختیار اور مونس الٰہی کو بھی کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگا،(ن )لیگ

03:14 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)پاکستان مسلم لیگ(ن) نے کہا ہے کہ چینی پر 400 ارب کے ڈاکے میںجہانگیرترین کیساتھ خسروبختیار اور مونس الٰہی کو بھی کٹہرے میں لایا جائے ،خادمہ صاحبہ شہبازشریف دور میں پنجاب کی 145تحصیلوں میں اراضی ریکارڈ سینٹرپر سروسز کا آغازکیا گیا، ایک وفاق میں بیٹھا ”تیس مار خان“روز قوم کو ابھی گھبرانا نہیں کا درس دینے آجاتا ہے،دوسرا ”چابی والا طوطا“ٹی وی پر پہلے سے رٹا رٹایا خبرنامہ پڑھنے آجاتا ہے۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ
 
شہبازشریف نے 2013میں لینڈ ریکارڈ کمپوٹرائزیشن پروجیکٹ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا،شہبازشریف حکومت نے 6ارب روپے کی لاگت سے اس پروجیکٹ کو 80فیصد تک مکمل کیا،یہ نالائق تین سال بھی وہیں کھڑے ہے،خادمہ صاحبہ شہبازشریف دور میں پنجاب کی 145تحصیلوں میں اراضی ریکارڈ سینٹرپر سروسز کا آغاز کردیا گیا تھا،کیوں بار بار شہبازشریف کے منصوبوں پر زبردستی عثمان بزدار کے نام کے ”فیتے کاٹنے“آجاتی ہیں،خادمہ جی ہر روز نئے وزیر کے ساتھ ٹی وی پر آکر بزدار حکومت کی کارکردگی بتانے آجاتی ہیں،جعلی نمود و نمائش اور جھوٹی کہانیاں سناکر عثمان بزدار کی نا اہلی نہیں چھپ سکتی،پنجاب کے گیار کروڑ عوام جان چکے ہیں عثمان بزدار نے اڑھائی سالوں میں کونسے ”تیر ماردیے ہیں“۔عظمی بخاری نے کہاکہ ایک وفاق میں بیٹھا ”تیس مار خان“روز قوم کو ابھی گھبرانا نہیں کا درس دینے آجاتا ہے،دوسرا ”چابی والا طوطا“ٹی وی پر پہلے سے رٹا رٹایا خبرنامہ پڑھنے آجاتا ہے۔عظمی بخاری نے کہاکہ چارسو ارب کے چینی ڈاکے میں جہانگیرترین کےعلاوہ خسرو بختیار اور مونس الٰہی کےبھی نام ہیں،اکیلے جہانگیرترین کےخلاف کاروائی سے انصاف کابول بالا نہیں ہوسکتا،خسرو بختیار اور مونس الٰہی کو بھی کٹہرےمیں لانا ہوگا۔

تازہ ترین خبریں