07:35 pm
لانگ مارچ کامیاب۔۔۔طلبا تیاری کرلیں ۔۔۔حکومت نے اہم مطالبہ مان لیا ۔۔۔ ہر طرف سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

لانگ مارچ کامیاب۔۔۔طلبا تیاری کرلیں ۔۔۔حکومت نے اہم مطالبہ مان لیا ۔۔۔ ہر طرف سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

07:35 pm

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) لانگ مارچ کامیاب۔۔۔طلبا تیاری کرلیں ۔۔۔حکومت نے اہم مطالبہ مان لیا ۔۔۔ ہر طرف سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے تحت تعلیمی اداروں کی طویل بندش، ہزاروں اساتذہ کی بے روزگاری،چائیلڈ لیبر میں اضافہ،سکول مالکان کی معاشی بدحالی اور حکومت کی جانب سے ریلیف پیکج کی فراہمی میں مسلسل تاخیر کے خلاف ملک گیر لانگ مارچ ڈی چوک اسلام آباد میں ہوا، دن بھر پولیس سے آنکھ مچولی کے بعد بالآخر لاہور،پشاور اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں سے آنے والے احتجاجی مظاہرین ڈی چوک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اس موقع پر
 خطاب کرتے ہوئے لانگ مارچ کے قائدین نے 12اپریل کو ہر صورت تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان کردیا اورکہا کہ مارکیٹیں، شاپنگ مالزاوردیگرسرگرمیاں کھلی ہیں اور سکول بند ہیں، تعلیمی اداروں کی مسلسل بندش سے ملک بھرمیں تعلیمی بحران پیدا ہورہا ہے بعد ازاں مظاہرین کے ساتھ انتظامیہ کے مزاکرات ہوئے جن میں پیر کو نمائندہ وفد کی اسد عمر سے ملاقات اور گرفتاراساتذہ کی رہائی کی شرط پرمظاہرین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف جمعرات کو آل پاکستان پرائیویٹ سکولزاینڈ کالجزایسوسی ایشن کے تحت ملک گیر لانگ مارچ ہوا جس میں نجی تعلیمی اداروں کی ملک گیر ایسوسی ایشنز، تاجر تنظیمیں، سول سوسائٹی، پک ڈراپ سروس،سٹیشنری شاپس، والدین،اساتذہ اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے لاہور سے قافلے کے ہمراہ شرکت کی جبکہ انجمن تاجران پاکستان کے صدراجمل بلوچ و دیگر تاجر رہنماء بھی اس موقع پر موجود تھے۔قبل ازیں احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا کر نیشنل پریس کلب سے ڈی چوک پر مارچ کیا۔اس دوران مظاہرین نے کھولو، کھولو سکول،کھولواورگوشفقت گوسمیت مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی بھی کی۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مظاہرین کے گرد وفاقی پولیس کی بھاری نفری اورواٹرکینن موجود تھی۔
اس دوران آل پاکستان پرائیویٹ سکولزاینڈ کالجزایسوسی ایشن نے این سی اوسی کا 28 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے 12 اپریل سے سکول وکالجزکھولنے کا اعلان بھی دہرایا۔آل پاکستان پرائیویٹ سکول فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہمارے قافلے کو روکا گیا اساتزہ پر لاٹھی چارج کیا گیا،گرفتار اساتذہ کو فورا رہا کیا جائے،سکول کھولنے کا فورا حکم جاری کیا جائے،اہم مطالبہ سات کروڑ بچوں کو تعلیم دینے کا حق ہے،خیرات سے ملنے والی ویکسین اپنے دوستوں کو دی جا رہی ہیں،دوسرا مطالبہ سکول کے سات کروڑ بچوں اور اساتذہ کو بھی فری ویکسین فراہم کی جائے۔آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین نے کہاکہ تمام تر حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود کامیاب لانگ مارچ پر تمام سٹیک ہولڈرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔تعلیمی اداروں میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ 11 اپریل سے تعلیمی سلسلہ جاری  کیا جائے،

تازہ ترین خبریں