02:37 pm
مستقبل قریب میں کیا کچھ ہو سکتا ہے ؟ سینئرصحافی نےتہلکہ خیز انکشاف کرڈالا

مستقبل قریب میں کیا کچھ ہو سکتا ہے ؟ سینئرصحافی نےتہلکہ خیز انکشاف کرڈالا

02:37 pm


 پاکستان کی حزب اختلاف کی جماعتوں کے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نامی سیاسی اتحاد کی وفات حسرت آیات پر، اس کی بالی عمر یعنی صرف چھ ماہ میں مرحوم ہونے پر افسوس اور رنج و غم کے علاوہ کیا کہا جا سکتا ہے۔عام اندازے کے مطابق اس ملک کی آدھی سے زیادہ آبادی نے اپوزیشن کو ووٹ دیے تھے۔ اس اعتبار سے تقریباً
آدھی آبادی کی آدرشوں اور خواہشوں کی ترجمان پی ڈی ایم کے ٹوٹنے سے بہت سے دل ٹوٹے ہیں۔ اپوزیشن کے حامی جو یہ سمجھتے تھے کہ پی ڈی ایم نہ صرف موجودہ حکومت کے خلاف ایک کارگر اپوزیشن اتحاد ہو گی بلکہ اس سے یہ بھی توقع تھی کہ یہ حکومت کو گرا بھی سکتی ہے۔ لیکن یہ تمام امیدیں اور خواہشیں ایک لبرل خاتون اور تنگ نظر مُلا کی شادی کی طرح سے ٹوٹ کر رہ گئیں۔ویسے تو پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا جب بھی اتحاد ہوا ہے چاہے وہ اے آر ڈی ہو یا پی ڈی ایم، ان کے آپسی اختلافات اور ایک دوسرے پر ڈیل اور ڈھیل کے شک و شبہات کبھی ختم نہیں ہوئے۔ اتنے برسوں کی طویل مخالفت کے بعد ایک دوسرے پر مکمل اعتماد کی فضا کبھی بحال نہیں ہوئی۔پی ڈی ایم نامی اتحاد بنا تو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں نے اس مشترکہ دستاویز پر دستخط کئے جس میں تحریک عدم اعتماد اور اجتماعی استعفوں دونوں کا ذکر تھا بعد ازاں دونوں جماعتوں نے اس بنیادی مشترکہ دستاویز کی اپنی اپنی تشریح پیش کی۔پیپلز پارٹی کا خیال تھا کہ پہلے تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ ہونا چاہیے، اجتماعی استعفے آخری آپشن ہونا چاہیے۔ دوسری طرف ن لیگ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کی تشریح یہ تھی کہ لانگ مارچ اور اجتماعی استعفیٰ ایک ساتھ ہونے چاہیں اگر یہ ہو گا تو حکومت گر جائے گی۔ دستاویز کی اسی بنیادی تشریح پر اختلافات کی وجہ سے پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی۔پی ڈی ایم میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پیپلز پارٹی دونوں لبرل پارٹیاں تھیں پیپلز پارٹی کو اتحاد کے شروع ہی سے یہ شکوہ پیدا ہو گیا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کا جھکاؤ مسلم لیگ ن کی طرف زیادہ ہے اور وہ اجلاس کی تاریخیں تک ان سے پوچھے بغیر فائنل کر دیتے ہیں۔بلاول بھٹو نے یہ اشارہ بھی دیا کہ فیصلے ان کے مشورے کے بغیر ہوتے ہیں اور ان پر ٹھونسے جاتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو گلہ تھا کہ مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز کچھ زیادہ ہی جارحانہ طرز عمل اختیار کر رہے ہیں۔ ان کے خیال میں یہ طرز زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔ آئیڈیل یا تصوراتی طور پر ان کی باتوں میں جان ہے لیکن عملی طور پر ان پر چلنا ممکن نہیں۔اے این پی نے پی ڈی ایم سے اپنا تعلق توڑتے ہوئے مولانا فضل الرحٰمن سے اعلانیہ گلے شکوے کیے ہیں۔یادش بخیر اتحادوں کی سیاست کے بانی نوابزادہ نصر اللہ خان کا تقابل مولانا فضل الرحمن سے کیا جائے تو دونوں میں بڑا فرق نظر آئے گا۔ نوابزادہ نصر اللہ خان کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے ایک ایک اتحادی سے الگ الگ ملتے، میٹنگ سے پہلے ہی فیصلوں پر اجتماعی رائے لے کر ان پر اتفاق رائے کروا لیتے۔ اختلافی فیصلے، عام اجلاس میں زیر بحث لانے کی بجائے علیحدہ میٹنگز میں زیر بحث لا کر ان کا حل نکال لیتےمولانا فضل الرحمٰن بڑے تجربہ کار اور ماہر سیاستدان ہیں، ان کے حلقے ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام انھیں مذہبی رہنما کہنے کی بجائے سیاست کا بادشاہ کہہ کر بلاتے ہیں۔ ایسے میں مولانا فضل الرحمٰن سے توقع تھی کہ وہ اتحاد کی دو جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے اور ان کے درمیان اختلاف کی خلیج ختم کرنے کی کوشش کرتے۔لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ یہ کردار صحیح طور پر نہ نبھا سکے اور بالآخر پی ڈی ایم کی شکست و ریخت کا سبب بنے۔اتحادوں کی سیاست بڑا ہی نازک مرحلہ ہوتا ہے سیاسی جماعتیں، اتحاد کو ہمیشہ ڈھیلا ڈھالا رکھنا چاہتی ہیں۔ پیپلز پارٹی گزشتہ پانچ، چھ دہائیوں سے سیاست کے کار زار میں ہے۔ چار مرتبہ وفاقی سطح پر حکومت بنا چکی ہے، کئی بار سندھ حکومت چلا چکی ہے اب اس جماعت سے یہ توقع کرنا کہ چھ ماہ پہلے بنے اتحاد کے ڈسپلن میں آ جائے گی ایک مذاق تو ہو سکتا ہے حقیقت نہیں۔اے این پی کا سیاسی ماضی 100سال پرانا ہے، ان پر کئی بار غداری کے الزام لگے، کئی بار جیلوں میں گئے، کئی بار حکومتوں میں رہے، وہ نہ صرف اپنے صوبے کا نام بدلنے کا مطالبہ منوانے میں کامیاب ہوئے بلکہ انہی کی کوششوں سے کالا باغ ڈیم کا منصوبہ بھی ترک کر دیا گیا۔اب ایک اتنی پرانی نظریاتی جماعت کو چھ ماہ پہلے بنا ڈھیلا ڈھالا اتحاد اظہار …

تازہ ترین خبریں

خوراک کی کمی ۔۔شدید ترین قحط آنا والاہے،ایک مکئی کی قیمت کروڑوں روپے میں ملے گی

خوراک کی کمی ۔۔شدید ترین قحط آنا والاہے،ایک مکئی کی قیمت کروڑوں روپے میں ملے گی

شوہرکی جگہ بہن کابھائی پانچ سال تک کیاکام کرتارہا۔۔۔پولیس کوجب معلوم ہواتوان کے بھی ہوش اڑ گئے

شوہرکی جگہ بہن کابھائی پانچ سال تک کیاکام کرتارہا۔۔۔پولیس کوجب معلوم ہواتوان کے بھی ہوش اڑ گئے

خس کم جہاں پاک، طالب علم سے ۔۔ز۔۔کرنےوالا مفتی عزیز بیٹے سمیت انجام کو پہنچا

خس کم جہاں پاک، طالب علم سے ۔۔ز۔۔کرنےوالا مفتی عزیز بیٹے سمیت انجام کو پہنچا

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

  پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے