03:50 pm
الزامات بے بنیاد،نوشین افتخار اپنی شکست دیکھ کر گھبرا گئی ہیں،اسجد علی ملہی

الزامات بے بنیاد،نوشین افتخار اپنی شکست دیکھ کر گھبرا گئی ہیں،اسجد علی ملہی

03:50 pm

ڈسکہ(روزنامہ اوصاف) این اے 75ڈسکہ سے تحریک انصاف کے امیدواد اسجد علی ملہی نےکہا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے جعلی ووٹ کاسٹ کرنے کا الزام بے بنیاد ہے ، نوشین افتخار اپنی شکست دیکھ کر گھبر ا گئی ہیں ۔اسجد علی ملہی نے گورنمنٹ گزلر کالج ڈسکہ کے پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ الیکشن میں کئے گئے انتظامات سے مطمئین ہیں، پہلے بھی پی ٹی آئی جیتے تھی اب بھی پی ٹی آئی جیتے گی،
پی ٹی آئی آج بھاری اکثریت سے جیتے گی، شام کو جو بھی رزلٹ ہوا وہ ہمیں منظور ہوگا، ن لیگ کی جانب سے دھاندلی کے الزامات ایک ڈرامہ ہے۔

تازہ ترین خبریں