12:34 pm
وزیر خارجہ جرمنی کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ جرمنی کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔وزیر خارجہ کو دورہ جرمنی کی دعوت ان کے جرمن ہم منصب ہائیکو ماس کی جانب سے دی گئی۔ وزیر خارجہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس، جرمنی کی پارلیمنٹ کے صدر وولف گانگ شوئبلے سمیت اہم قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون 
کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ کا یہ دورہ ایسے تاریخی وقت پر ہو رہا ہے جب پاکستان اور جرمنی کے مابین، دو طرفہ سفارتی تعلقات کو ستر سال مکمل ہو رہے ہیں۔وزیرخارجہ جرمنی میں مقامی و بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے اور مختلف علاقائی و عالمی امور کے حوالے سے پاکستان کے نکتہ نظر پر روشنی ڈالیں گے۔برلن میں واقع پاکستانی سفارت خانے کا دورہ اور جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات بھی وزیر خارجہ کے شیڈول میں شامل ہے، یہ دورہ اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ 2012 کے بعد یہ پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ ء جرمنی ہے۔توقع ہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے دورہ جرمنی سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو وسعت ملے گی اور کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ میں معاونت حاصل ہو گی۔

تازہ ترین خبریں

بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر، رعایتی پیکج میں توسیع کردی گئی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

 پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

 قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

 پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

 آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

 ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

احساس ایجوکیشن سی سی ٹی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے سکینڈری تعلیم کیلئے وظائف کی منظوری

 شہبازشریف کی فلم میں کامیڈی ایکشن ‏اور آب بیتی کی داستان تھی۔ فردوس عاشق اعوان