03:08 pm
ڈسکہ الیکشن میں ہار پر شہباز گل نے ماڈل ٹاؤن سانحہ کا قصہ دہرانے پر صارفین برہم

ڈسکہ الیکشن میں ہار پر شہباز گل نے ماڈل ٹاؤن سانحہ کا قصہ دہرانے پر صارفین برہم

03:08 pm


اسلام آباد(ویب ڈیسک )ڈسکہ الیکشن میں پی ٹی آئی ناکام ہوئی تو حکمران جماعت کے رہنما دفاعی بیان دینے لگے،معاون خصوصی شہباز گل کہتے پی ٹی آئی لیڈر کیلئے اخلاقیات جیتنےسے زیادہ اہم ہے، ورنہ اس ملک میں جیتنا کتنامشکل ہے؟شہبازگل نے ٹویٹ کیا کہ ہرصورت ہرقیمت پرجیتنےپریقین نہیں رکھتے،ہم جیت کرمعاشرہ ہارنا نہیں چاہتے
۔ٹویٹ پر شہباز گل نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کبھی ن لیگ،پیپلزپارٹی کی حکومتیں ضمنی الیکشن ہاری تھیں؟ ماڈل ٹاؤن میں بھی ن لیگ جیتی تھی، ان معصوم خواتین کی چیخیں،جیتنےوالوں کی قبروں تک پیچھاکرنیوالی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں بھی ن جیتی تھی،لیکن ان معصوم عورتوں کی چیخیں، جیتنے والوں کی قبروں تک ان کا پیچھا کرنے والی ہیں،کپتان اس سیاسی انتظامی آلودہ نظام کو تبدیل کرنے نکلا ہے۔اس میں عددی جیت ہار ہوگی-ہم ہر صورت ہر قیمت پر جیتنے پر یقین نہیں رکھتے،کیونکہ ہم جیت کر،معاشرہ ہارنا نہیں چاہتے۔شہباز گل کے اس بیان پر صارفین نے خوب تنقید کردی،ایک صارف نے لکھا کہ مسٹر شہباز گل آپکو بات کرنے کی تمیز نہیں ہے. جب بھی بات کرتے ہو ایسے لگتا ہے شدید فرسٹیٹ ہو،وزیراعظم کا معاون خصوصی لوگوں کو نکی باجی وڈی باجی کہہ کر بلاتا ہے،پر بات کرنے کی بجائے جگتیں کرتا ہے.کل جب الیکشن رزلٹس آرہے تھے آپ کرکٹ ٹیم کے ساتھ جھول رہے تھے۔حاجی پاشا نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کھسیانی بلی کھمبہ نوچے کے زریں مثال۔۔۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ان باتوں کو سن کر انسان روے یا ہنسے ۔ یہ لوگ پی ایم ہاؤس میں بیٹھ کر خان صاحب کے ساتھ ملک چلا رہے ہیں۔عائشہ شیر نے لکھا کہ اپنی نالائقی اور بری کارکردگی کو چھپانے کے سب سے بھونڈے طریقے ہماری پارٹی کے لوگ کرتے ہیں،مشکل سے پیپلز پارٹی اور پنوتی لیگ کے چمچوں سے جان چھوٹی تھی، لیکن پتہ نہیں تھا اپنی پارٹی میں ڈوئیاں آ جانی ہیں۔علہ صدیق نےکہا کہ سانحہ ساہیوال تو یاد کرلوایک اور صارف نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد "ایک بار بھی” خان نے ماڈل ٹاؤن کا نام لیا ہو؟آخری سماعت کب ہوئی تھی اس کیس کی؟ کون اس کیس کو چلا رہا؟اپنی نالائقی پہ پردہ ڈالنے کیلئے ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو استعمال نہ کریں۔گزشتہ روز ڈسکہ میں شیر کی دھاڑ گونجی، این اے پچھتر ڈسکہ ضمنی انتخاب کا میدان ن لیگ نے مار لیا، نون لیگ نوشین افتخار ایک لاکھ دس ہزار پچھتر ووٹ لےکرکامیاب ہوئیں جبکہ تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی کو تیرانوے ہزار چار سو تینتس ووٹ مل سکے۔ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا جب بھی منصفانہ الیکشن ہوں گےجیت نون لیگ کی ہوگی۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔

جیت کی خوشی ،عثمان ڈارنے مصطفیٰ نوازکھرکھرکامنہ میٹھاکرادیا

جیت کی خوشی ،عثمان ڈارنے مصطفیٰ نوازکھرکھرکامنہ میٹھاکرادیا

پاکستان کی مشہور سڑک کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

پاکستان کی مشہور سڑک کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

پیپلزپارٹی نے 5سال ن لیگ اور 3سال تحریک انصاف کا مقابلہ کیا۔ بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی نے 5سال ن لیگ اور 3سال تحریک انصاف کا مقابلہ کیا۔ بلاول بھٹو

 بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ایونٹ کا انعقاد ہوا،پی سی بی بلوچستان میں کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے۔ جام کمال 

 بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ایونٹ کا انعقاد ہوا،پی سی بی بلوچستان میں کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے۔ جام کمال 

کراچی لاک ڈاون میں نرمی ۔۔۔محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی لیٹرجاری کردیا

کراچی لاک ڈاون میں نرمی ۔۔۔محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی لیٹرجاری کردیا

 وزیر داخلہ شیخ رشید  اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریں سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں۔ پلوشہ خان

 وزیر داخلہ شیخ رشید  اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریں سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں۔ پلوشہ خان

 لاہور  کے 13 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

لاہور کے 13 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مزید 500 روپے کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مزید 500 روپے کمی

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

پیپلزپارٹی نے  پٹرول کی قیمتوں میں مزید  اضافہ مسترد کر دیا

پیپلزپارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ مسترد کر دیا

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے لاک ڈاؤن پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے لاک ڈاؤن پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔

بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت سے متنفر کرنا قابل مذمت ہے۔ شہریار آفریدی

بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت سے متنفر کرنا قابل مذمت ہے۔ شہریار آفریدی

سندھ حکومت صنعت اور ٹرانسپورٹ کی بندش پر نظرثانی کرے، اسد عمر

سندھ حکومت صنعت اور ٹرانسپورٹ کی بندش پر نظرثانی کرے، اسد عمر