03:11 pm
وزیراعظم کاہسپتالوں، لنگر خانوں کاجال بچھانے کا اعلان

وزیراعظم کاہسپتالوں، لنگر خانوں کاجال بچھانے کا اعلان

03:11 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ہسپتالوں اور موبائل لنگر خانوں کا جال بچھائیں گے ،کوئی بھی مزدور،محنت کش اور غریب بھوکا نہیں سوئے گا،ہرخاندان کی دس لاکھ تک ہیلتھ انشورنس کی جائے گی۔فیصل آباد ، پشاور اور لاہو ر میں ’’کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سینیٹر ثانیہ نشتر کو مبارکباد دیتا ہوں ،یہ آئیڈیا میں نے آپ کو دیا تھا جس کو آپ نے حقیقت کا روپ دیا ،یہ فوڈ ٹرکس روٹس پر چلیں گے جو زیادہ پسماندہ علاقے ہیں اور جہاں زیادہ غریب اور مستحق افراد ہیں
،پشاور ،لاہور اور فیصل آباد میں اس پروگرام کی شروعات ہے ، ہم پورے پاکستان میں فوڈٹرکس کاجال بچھا دیں گےاور یہ تمام غریب علاقوں کو جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کے پیچھے فلسفہ یہ ہے کہ میں چاہتا تھا کہ ہمارے وزیروں کے اندر یہ احساس ہو کہ ان پر بڑی ذمہ داری غریب طبقے کی خدمت کرنا ہے ۔کمزور اور غریب طبقے کی ذمہ داری لینا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آیا مگر یہ ریاست مدینہ کے راستے سے آج تک نہیں چل سکا تاہم موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ غریب طبقے کو اوپر اٹھائے ،بھوکوں کوکھانا کھلائے ،جب ریاست غریبوں کو کھانا پہنچانے کی ذمہ داری لے گی تو اللہ کی برکتیں پاکستان پر نازل ہوں گی ،جب اللہ کی برکتیں نازل ہوتی ہیں تو پاکستان چند سالوں میں اپنے پائوں پر کھڑا ہوجائے گا ۔سیلانی فائونڈیشن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،آپ بہت اچھا کام کررہے ہیں ، آپ کا ادارہ لوگوں کوکھانا فراہم کررہاہے اور ہمارے ساتھ ملکر غریبوں سے ہمدردی دکھا رہے ہیں اس پر آپ کا مشکور ہوں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی بہت خوش قسمت لوگ ہیں جوخیرات وزکواۃ کی مد میں غریبوں کو بہت پیسہ دیتے ہیں اور پاکستان دنیا کے ممالک میں سب سے زیادہ خیرات دینے والا ملک ہے جس کی مثال شوکت خانم کی دیتا ہوں جب میں نے یہ بنانے کا ارادہ کیا تو لوگوں نے مجھے اتنا چندہ دیا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ شوکت خانم اتنا جلد بن جائےگا ۔یہ سب پاکستانیوں کی وجہ سے ممکن ہوا ۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کا جال بچھا دیں گے ،پہلے لوگ سڑکوں پر سوتے تھے اوراب ان کیلئے پناہ گاہیں بنا دی ہیں ،مزدوروں کی رہائش اور کھانے کی مد میں جو پیسہ بچتا ہے وہ اپنے گھروں کو بھیج سکتے ہیں جن سے ان کا گھر کا کیچن چلے گا۔ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہیلتھ انشورنس دے رہے ہیں ،ہر شہری کو ہیلتھ انشورنس دیں گے وہ دس لاکھ روپے تک کسی بھی ہسپتال میں علاج کرا سکے گا اور ملک میں ہسپتالوں کا جال بچھائیں گے ،دیہاتوں میں بھی ہسپتال بنائیں گے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیراعظم کا عزم ہے کہ پیارے ملک میں کوئی بھوکا نہ سوئے اور ہم اس پالیسی پر عملدرآمد کرنے کیلئے ہم پوری طرح کوشاں ہیں ،وزیراعظم کی نگرانی میں پورے ملک میں پناہ گاہیں اور لنگر خانے کھولے جارہیں ہیں جن میں کوئی بھی جاسکتا ہے اور وہاں پر مفت کھانا بھی کھاسکتا ہے ۔اب تیسرے نمبر پر ہم نے موبائل لنگر کا انتظام شروع کیا ہے جس کا مقصد ان غریب اور مزدوروں کو کھانا فراہم کرنا ہے جو لنگر گاہوں تک نہیں پہنچ سکتے اور یہ پروگرام تقریبا ایک ماہ قبل ہم نے اسلام آباد سے شروع کیا تھا ،فوڈ ٹرک متعارف کرائے تھے اور اس پائلٹ پراجیکٹ کی بنیاد پر ہم نے جو کچھ سیکھا ہے وہ یہ ہے کہ یہ فوڈ ٹرک بڑی کامیابی کیساتھ چل رہے ہیں اور اب تین شہروں میں رمضان المبارک سے پہلے ہم نے شروع کرناہے جن میں لاہور ، پشاور اور فیصل آباد شامل ہیں ، یہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت یہ پروگرام چلایا جارہاہےجس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا بھی تعاون شامل ہے جو ٹرکس فراہم کررہی ہیں جبکہ پرائیویٹ سیکٹر فری کھانا فراہم کرے گا ۔وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی معاونت سے ہم اس پروگرام کو جلد آگے بڑھائیں گے ،کل ہم ایک اکائونٹ جاری کریں گے جس میں کوئی بھی پاکستانی شہری کووڈ فنڈ کیلئے ڈونیشن دینا چاہتاہے تو اس اکائونٹ میں وہ دے سکتا ہے ۔کووڈ فنڈ میں شفافیت کے حوالے سے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں

 قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

 پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

 آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

 ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

احساس ایجوکیشن سی سی ٹی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے سکینڈری تعلیم کیلئے وظائف کی منظوری

احساس ایجوکیشن سی سی ٹی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے سکینڈری تعلیم کیلئے وظائف کی منظوری

 شہبازشریف کی فلم میں کامیڈی ایکشن ‏اور آب بیتی کی داستان تھی۔ فردوس عاشق اعوان

شہبازشریف کی فلم میں کامیڈی ایکشن ‏اور آب بیتی کی داستان تھی۔ فردوس عاشق اعوان

حکومت کو ایف بی آر کو سپریم کورٹ کے اختیارات دینے کی کوشش کا انکشاف

حکومت کو ایف بی آر کو سپریم کورٹ کے اختیارات دینے کی کوشش کا انکشاف

عوام بھاری منافع کے لالچ میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں اور سکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ نیب

عوام بھاری منافع کے لالچ میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں اور سکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ نیب

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ کہاں کہاں بارش ہوگی ۔۔۔محکمہ موسمیات نے سب بتا دیا

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ کہاں کہاں بارش ہوگی ۔۔۔محکمہ موسمیات نے سب بتا دیا

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ