09:19 pm
وزیراعظم عمران خان نے جب پہلی بار جہانگیر ترین  کو عثمان بزدار سے ملوایا تو کیا واقعہ پیش آیا تھا ؟

وزیراعظم عمران خان نے جب پہلی بار جہانگیر ترین کو عثمان بزدار سے ملوایا تو کیا واقعہ پیش آیا تھا ؟

09:19 pm

2018کے الیکشن میں جنرل اور خصوصی نشستوں کیلئے جہانگیر ترین اور علیم خان کی سفارشات کو حتمی حیثیت حاصل تھی۔ تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد جہانگیر ترین کو پہلا جھٹکا اس وقت لگا جب صوبہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ ان کیمرضی کے بغیر لگ گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب سے ہی تعلق رکھنے والے عثمان بزدار کو جہانگیر ترین سے اُس وقت متعارف کروایا جب وہ انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ کر چکے تھے ۔ دل شکستہ اور حیرت زدہ جہانگیر ترین نے
ابتدا میں تو لوگوں کو بتا یا کہ عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنانے میں ان کی مرضی شامل تھی تاہم بعد میں انہوں نے اعتراف کیا کہ عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنوانے میں ان کا کوئی رول نہیں تھا۔ پنجاب کی کابینہ میں جہانگیر ترین کے نزدیکی چند ممبران صوبائی اسمبلی کو اکاموڈیٹ کیا گیا تاہم اہم وزارتوں سے انہیں دور رکھا گیا۔ جہانگیر ترین جو انتخابات کے دوران لاہور سے پارٹی کے اہم رہنما کے ساتھ مل کر اپنے حریف شاہ محمود قریشی کو صوبے کی سیاست اور وزارت اعلیٰ سے بے
دخل کر چکے تھے، بزدار سرکار کے آگے اپنے آپ کو بے بس محسوس کرنے لگے اور یوں ترین کیمپ اور بزدار کیمپ میں مخاصمت بڑھتی چلی گئی جس کا نقصان عمران خان اور ان کی پارٹی کو ہوا۔ ایک طرف پنجاب میں اقتدار اور پاور کیلئے چپقلش جاری تھی دوسری طرف مرکز میں بھی بااثر شخصیات جہانگیر ترین کی طاقت اور اثر رسوخ کو ختم کرنے کے درپے تھیں جس کے لیے منظم طریقے سے کام کیا گیا۔سرکاری وسائل کو ان کے خلاف ثبوت اکٹھے کرنے پر لگا دیا گیا اور پھر اپوزیشن کے احتساب کو بیلنس کرنے کیلئے ان کے خلاف بھی مقدمات بنا دیئے گئے۔ وسیع و عریض زرعی اراضی، جدید ترین ڈیری فارمنگ یونٹس، متعدد شوگر ملوں اور
پاور جنریشن پلانٹس پر مشتمل ترین فیملی ملک کے چند بڑے صنعتی گروپس میں شمار ہوتا ہے۔ دنیا بھر کے بڑے کاروباری لوگوں کی طرح ہو سکتا ہے جہانگیر ترین میں بھی کمزوریاں ہوں یا معاملات پوری طرح شفاف نہ ہوں جن کی تحقیقات کیلئے سرکاری ادارے اور عدالتیں موجود ہیں۔ ملکی سیاست میں جہانگیر خان ترین نے تحمل، بردباری، رواداری اور افہام و تفہیم کی سیاست کو فروغ دیا اور شاید یہی وجہ ہے کہ آج گرتی ہوئی صحت، کمزور ہوتی سیاسی قوت اور اپنوں کی بے اعتنائی کے باوجود ان کے دوست اور رفیق ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔(تحریر:وقاص احمد ریاض)

تازہ ترین خبریں

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے 

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے