11:06 am
معیشت میں بہتری،ترسیلات زر 26 فیصد بڑھ گئیں، گورنر اسٹیٹ بینک

معیشت میں بہتری،ترسیلات زر 26 فیصد بڑھ گئیں، گورنر اسٹیٹ بینک

11:06 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ معیشت کے مختلف شعبوں میں بہتری آرہی ہے جبکہ ترسیلات زر 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں ترسیلات زر میں اضافے کی شرح 43 فیصد ہوئی ہے۔رضا باقر نے کہا کہ ابھی عید آنے والی ہے اس پر ترسیلات زر میں مزید اضافہ ہوگا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ
 
ترسیلات زر میں اضافہ ملکی معیشت میں معاون کردار ادا کرے گا۔انہوں نے معاشی اشاروں میں اضافے کو پہلی اور تیسری کورونا وائرس کی لہر میں بطور فرق پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی پہلی اور تیسری لہر کے درمیان یہ پہلا فرق ہے ۔رضا باقر نے لارج اسکیل مینوفیکچرنگ (ایل ایس ایم) کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ بنیاد پر ایل ایس ایم میں 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے اگر یہ تقریب ہورہی تھی ہوتی اور ایل ایس ایم کا تذکرہ ہوتا تو اس کے تمام اشاریے منفی تھے۔ان کا کہنا تھا کہ سپلائی اور ایل ایم ایس کے شعبوں میں اشاریے مثبت ہیں جبکہ گزشتہ برس تمام اشاریے منفی میں تھے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ایف ایم سی جی کی گروتھ 8.7 فیصد رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تیسری لہر کے دوران ہم مضبوط معاشی گروتھ کے ساتھ داخل ہورہے ہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک نے روایتی گھنٹا بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے ترسیلات زر سے متعلق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر کیا۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پاکستان سے محبت اور وابستگی بے مثال ہے، آپ نے تمام ریکارڈ توڑ کر کوویڈ کے باوجود 10 ماہ میں 2 ارب ڈالر بھیجے ہیں‘۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر 2 ارب 70 کروڑ ڈالر ہوگئی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ رواں مالی سال میں اب تک آپ کی ترسیلات زر میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبریں

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی  کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

 سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

 لاہور  ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے  لیزر لائٹ  مارنے کا واقعہ،  مقدمہ درج

لاہور ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے لیزر لائٹ مارنے کا واقعہ، مقدمہ درج

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

 مسلم لیگ (ن) نے  الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید 

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید