12:01 pm
ضمنی انتخابات میں کون کونسی جماعتیں اپنی نشستوں کا دفاع نہ کر سکیں؟رپورٹ نے سیاسی ایوانوں میں کھلبلی مچادی

ضمنی انتخابات میں کون کونسی جماعتیں اپنی نشستوں کا دفاع نہ کر سکیں؟رپورٹ نے سیاسی ایوانوں میں کھلبلی مچادی

12:01 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)عام انتخابات 2018 کے بعد ملک میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے درجنوں انتخابات میں پی ٹی آئی عمران خان کی خالی کردہ دو قومی اسمبلی کی نشستوں سمیت تین نشستوں اور 7 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کا دفاع نہیں کر پائی۔عام انتخابات کے بعد کون سی جماعت اپنی خالی نشست بچا پائی اور کون سی اپنی سیٹ مخالف جماعت کے ہاتھوں کھو بیٹھی، اس پرنجی ٹی وی چینل کی جانب سے ایک تفصیلی رپورٹ تیار کی گئی ہے۔عام انتخابات 2018 کے بعد قومی اور
صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات شروع ہوئے۔حالیہ 10 اپریل کو این اے 75 ڈسکہ میں مسلم لیگ ن نے اپنی نشست جیت لی، یہاں اس سے قبل 19 فروری کو ضمنی انتخاب ہوا تھا جس میں بدامنی اور پریزائیڈنگ افسران کے کچھ گھنٹوں کے لیے لاپتہ ہو جانے کے باعث الیکشن کمیشن نے انتخاب کالعدم قرار دے کر دوبارہ 10 اپریل کر کروانے کا اعلان کیا تھا۔پی ٹی آئی بنوں این اے 35، این اے 131 لاہور سے عمران خان کی خالی کی گئی قومی اسمبلی کی نشستیں
ایم ایم اے اور مسلم لیگ ن کے ہاتھوں گنوا بیٹھی۔ البتہ اسلام آباد اور کراچی 243 سے عمران خان کی خالی نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیداور کامیاب ہوئے۔پی ٹی آئی کے امیدوار عارف علوی کی نشست پر تو کامیاب ہو گئے لیکن ضمنی الیکشن میں این اے 56 سے پی ٹی آئی کے طاہر صادق کی چھوڑی گئی نشست مسلم لیگ ن نے جیت لی۔ مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز کی چھوڑی گئی قومی اسمبلی کی نشست بھی بچالی۔خیبر پختونخوا اسمبلی پی کے 7 سے پی ٹی آئی کی نشست اے این پی نے جیتی جبکہ پی کے 3 سوات سے پی ٹی آئی کی نشست مسلم لیگ ن جیت گئی۔ پی کے 53 سے اے این پی کے امیر حیدر ہوتی کی خالی نشست پی ٹی آئی جیت گئی
جبکہ پی کے 61، 63، 97، 99 پی ٹی آئی کے پاس رہیں۔پنجاب اسمبلی پی پی 3 سے پی ٹی آئی کی خالی نشست ن لیگ جیت گئی اور پی پی 118 پر ن کی خالی نشست اور پی پی 222 سے پی ٹی آئی کی نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔پی پی 27 جہلم سے پی ٹی آئی کے فواد چوہدری کی نشست اور پی پی 292 سے پی ٹی آئی کی نشست پر مسلم لیگ ن کامیاب ہوئی جبکہ پی پی 272 آزاد امیدوار کی نشست پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی۔پی کے 30 سے مسلم لیگ ن کے ممبر اسمبلی کی نااہلی کے بعد یہ نشست پی ٹی آئی نے جیت لی جبکہ پی پی 218 کی نشست بھی پی ٹی آئی کے پاس رہی۔این اے 205 پر آزاد امیداور علی محمد مہر نے
جیت کر تحریک انصاف کا ساتھ دیا تھا، انکی وفات کے بعد یہ نشست بھی پیپلز پارٹی نے جیت لی جبکہ پی ایس 43، 52، 86، 88 اور این اے 221 پیپلز پارٹی کے پاس برقرار رہیں۔وزیرآباد پی پی 51 کی نشست ن کے پاس برقرار رہی جبکہ این اے 45 ایم ایم اے سے پی ٹی آئی نے جیت لی لیکن نوشہرہ پی کے 63 پی ٹی آئی سے ن لیگ نے جیت لی۔فاٹا کے انضمام کے بعد وہاں منعقد صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں قومی اسمبلی میں فاٹا کی 12 میں سے 8 نشستیں رکھنے والی پی ٹی آئی 16 صوبائی نشستوں میں سے 5 نشسیں جیت سکی۔

تازہ ترین خبریں

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی 

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی 

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

 20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا

 مریم نواز کی شریف خاندان میں اختلافات کی تردید

مریم نواز کی شریف خاندان میں اختلافات کی تردید

لاہور میں مارکیٹیں اب ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور میں مارکیٹیں اب ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری

یا اللہ عوام پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمانا ، وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی نوٹس لے لیا  

یا اللہ عوام پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمانا ، وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی نوٹس لے لیا  

کمرتوڑ مہنگائی،پٹرول، آٹا ،بجلی چینی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ۔۔ جے یو ائی نے احتجاج کا اعلان کردیا

کمرتوڑ مہنگائی،پٹرول، آٹا ،بجلی چینی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ۔۔ جے یو ائی نے احتجاج کا اعلان کردیا

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار؛ تاریخ کی تیسری گرم ترین رات

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار؛ تاریخ کی تیسری گرم ترین رات

عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔  نواز شریف

عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔ نواز شریف

اسے کہتے ہیں اصل خوشخبری ، حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں ایکساتھ کتنے فیصد اضافہ کر دیا ؟ سب جھوم اٹھے

اسے کہتے ہیں اصل خوشخبری ، حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں ایکساتھ کتنے فیصد اضافہ کر دیا ؟ سب جھوم اٹھے

پاکستان میں پٹرول 94روپے فی لیٹر ہو گیا

پاکستان میں پٹرول 94روپے فی لیٹر ہو گیا

آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال