03:21 pm
پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم سے علیحدگی کا باقاعدہ اعلان

پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم سے علیحدگی کا باقاعدہ اعلان

03:21 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم سے علیحدگی کا اعلان کردیا جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شوکاز نوٹس جاری کرنے پر پیپلزپارٹی اور اے این پی سے معافی مانگی جائے ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پی ڈی ایم اجلاسوں میں ہم شروع دن سے استعفے آخری آپشن ہونے موقف اختیار کررکھا ہے اور آج بھی ہمارا یہی موقف ہے کہ استعفوں کا ایٹم بم تحریک کے آخر میں چلانا چاہیے ۔پیپلزپارٹی کی ای سی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم استعفوں کو آخری ہتھیار کے طور پر استعمال کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم نے ضمنی الیکشن سے سینیٹ الیکشن تک کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ہر فورم پر حکومت کو بے نقاب کیا ہے اور دنیا کو دیکھا دیا کہ پاکستان کے عوام اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہیں
اگر ہم دوسری جماعتوں کے کہنے پر چلتے اور ضمنی الیکشن اورسینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کرتے توتحریک انصاف تمام سیٹیں مفت میں لے لیتی اور یہ پاکستان کی جمہوریت ،اپوزیشن کی سیاست اور عوام کے مفاد کیلئے ایک اچھا قدم نہ ہوتا ۔جب ہم سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا حکومت کا مقابلہ کیا اور اسے فری ہینڈ نہیں دیا کہ وہ دو تہائی اکثریت حاصل کرلے الٹا ہم نے حکومت کوشکست دلا کر اپوزیشن جماعتوں کیلئے تاریخی کامیابی حاصل کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے اورپیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے علیحدگی اختیار کررہی ہےاور ہم پی ٹی ڈی ایم کے عہدوں سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں ۔پی ڈی ایم پیپلزپارٹی اور اےاین پی سے شوکاز نوٹسز پر معافی مانگے ۔انہوں نے کہاکہ جنہوں نے اب پارلیمنٹ سے استعفے دینے ہیں وہ دے سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سیاست عزت اور برابری کی بنیاد پر کی جاتی ہے اور اتحاد کی سیاست بھی عزت اور برابری کی بنیاد پر کی جاتی ہے جب ہمیں شوکاز نوٹس ملیں گے تو پھر ہم نے ایسےاتحاد کا کیا کرناہے؟پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ عوام دشمن ہے ، یہ ملک و قوم کے معاشی مفاد کیخلاف انتہائی خلاف ہے ،اس کا تمام تر بوجھ عوام اور غریب آدمی پر پڑھے گا اور اس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کو اس ڈیل سے نکلنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ اس ڈیل کی تفصیلات پارلیمنٹ کے سامنے نہیں رکھی گئیں ۔انہوں نے کہاکہ گیس ،بجلی اور پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے غریب کی روزی روٹی تنگ ہو جاتی ہے ، غریبوں پر اتنا بوجھ ڈالا جائے جتنا وہ برداشت کرسکتے ہیں ۔گیس اور بجلی کی پرائس ڈبل کرتے جارہے ہیں جس سے پورے پاکستان کی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یہ ڈیل ہمیں معاشی طورپر آگے ترقی نہیں کرنے دے گی ۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جومعاہدہ ہوا ہے وہ پارلیمنٹ اور عوام کے سامنے تک نہیں رکھی گئی جو بھی انفارمیشن میرے پاس ہے یہ انفارمیشن آئی ایم ایف کی دستاویزات سے حاصل ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ پہلے ریٹس فکس کررکھے ہیں اور پہلے سے ڈیل کررکھی ہے تو پھر بجٹ پیش کرنا یا منظور کرانے کا کیا فائدہ ہے ؟پارلیمنٹ میں بجٹ کا پراسس پارلیمان کا کام ہے لیکن اگر آپ نے سارے کام بند کمرے میں بیٹھ کر آئی ایف کے ساتھ کرنے ہیں تو پھر بجٹ کی اہمیت رہ جاتی ہے ؟ ایک آڈریننس کے سٹیٹ بنک آف پاکستان کوآزاد کردیا گیا ہے اور وہ پارلیمنٹ کو جوابدہ نہیں ہے بلکہ وہ صرف آئی ایم ایف کو جوابدہ ہے جو ملکی سالمیت ومعاشی خود مختاری پر ایک تاریخی حملہ ہے ،یہ آرڈیننس آج تک پاکستان کے عوام کے سامنے اور پارلیمان کے سامنے نہیں لایا گیا ۔جوقانون ملک میں اس وقت چل رہاہے وہ بھی پارلیمنٹ کے سامنے نہیں لایاگیا ۔

تازہ ترین خبریں

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی 

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی 

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

 20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا

 مریم نواز کی شریف خاندان میں اختلافات کی تردید

مریم نواز کی شریف خاندان میں اختلافات کی تردید

لاہور میں مارکیٹیں اب ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور میں مارکیٹیں اب ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری

یا اللہ عوام پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمانا ، وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی نوٹس لے لیا  

یا اللہ عوام پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمانا ، وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی نوٹس لے لیا  

کمرتوڑ مہنگائی،پٹرول، آٹا ،بجلی چینی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ۔۔ جے یو ائی نے احتجاج کا اعلان کردیا

کمرتوڑ مہنگائی،پٹرول، آٹا ،بجلی چینی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ۔۔ جے یو ائی نے احتجاج کا اعلان کردیا

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار؛ تاریخ کی تیسری گرم ترین رات

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار؛ تاریخ کی تیسری گرم ترین رات

عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔  نواز شریف

عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔ نواز شریف

اسے کہتے ہیں اصل خوشخبری ، حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں ایکساتھ کتنے فیصد اضافہ کر دیا ؟ سب جھوم اٹھے

اسے کہتے ہیں اصل خوشخبری ، حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں ایکساتھ کتنے فیصد اضافہ کر دیا ؟ سب جھوم اٹھے

پاکستان میں پٹرول 94روپے فی لیٹر ہو گیا

پاکستان میں پٹرول 94روپے فی لیٹر ہو گیا

آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال