10:30 pm
 امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان میں تعینات فوج کے انخلا کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان میں تعینات فوج کے انخلا کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا۔

10:30 pm

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان میں تعینات فوج کے انخلا کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر جوبائیڈن نے بیس سال سے جاری تنازع کو ختم کرنے کے لیے افغانستان میں تعینات فوجی انخلا کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے نئی تاریخ دے دی۔امریکی میڈیا نے وائٹ ہاؤس ذرائع کو بنیاد بنا کر لکھا کہ ’جوبائیڈن نے گیارہ ستمبر 2021 تک افغانستان میں تعینات تمام فوجیوں کو وطن واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے‘۔ذرائع کے مطابق امریکی صدر
 جوبائیڈن فوجی انخلا اور انہیں وطن واپس بلانے کے حوالے سے باضابطہ  اعلان کریں گے۔ وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ ’سابق صدر نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کی تاریخ یکم مئی مقرر کی تھی، جس پر جوبائیڈن انتظامیہ نظر ثانی بھی کرے گی‘۔ اس سے پہلے صدر بائیڈن کہہ چکے ہیں کہ یکم مئی کی ڈیڈ لائن کو پورا کرنا مشکل ہوگا۔رپورٹ کے مطابق 11 ستمبرکوافغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی کو بیس سال مکمل ہوجائے گے، افغانستان میں 2500 سے زائد امریکی فوجی جبکہ 7 ہزار سے زائد نیٹو فوج کے اہلکار تعینات ہیں‘۔ وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے فوجی انخلا کی نئی تاریخ کے حوالے سے طالبا اور اتحادی ممالک کو آگاہ کردیا ہے۔

تازہ ترین خبریں