05:55 pm
حکومتی وزرا نے جہانگیر ترین سے بیک ڈور رابطے شروع کر دئے۔ ذرائع

حکومتی وزرا نے جہانگیر ترین سے بیک ڈور رابطے شروع کر دئے۔ ذرائع

05:55 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے معاملے پر حکومتی وزرا متحرک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی وزرا نے وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے مابین رابطے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بعض حکومتی وزرا نے جہانگیر ترین سے بیک ڈور رابطے بھی کیے۔ وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی بھی جہانگیر ترین سے صلح کے خواہشمند ہیں۔جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ نے وزیراعظم عمران خان سے
ملاقات کے لیے بھی رابطے تیز کر دئے ہیں۔ حکومتی اراکین کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو۔ سخت بیانات سے گریز بہت زیادہ ضروری ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس ایف آئی اے میں چینی بحران اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جہانگیر ترین کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور کچھ مشیروں نے بھی ان سے اظہار یکجہتی کیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کی صفوں میں تقسیم کی چہ مگوئیاں ہونے لگی تھیں۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی ارکان قومی اسمبلی اور مشیران نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا، جس میں وزیراعظم سے جہانگیر ترین کے معاملے پر ذاتی دلچسپی لینے کی درخواست کرتے ہوئے وزیراعظم سےملاقات کے لیے وقت مانگا تھا۔ علاوہ ازیں گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ ’’کیا جہانگیرترین سے فاصلے بڑھ گئے ان کی ملاقات کی درخواست پر انہیں سنا جائےگا؟‘‘ جس پر وزیراعظم نے کہا کہ سب کی بات سننے کو تیار ہیں ان کو سمجھنا چاہیے ایسا کیوں ہورہا ہے۔سواسال میں چینی کی قیمت 26 روپے بڑھ گئی،چینی کی قیمت بڑھا کر عوام کی جیبوں سے 120 سے 130 ارب نکالے گئے، عوام کی جیبوں سے نکالے گئے 130 ارب شوگر ملز کے پاس چلے گئے۔ حکومت کا کام عوام کی حفاظت کرنا ہے۔ جب عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھا تو حکومت نے ایکشن لیا۔ اگر کسی کو تحفظات ہیں تو اس کو سن سکتے ہیں۔ ملک میں قانون کی بالادستی قائم کرنا چاہتے ہیں۔ایف آئی اے سے انکوائری کروائی تو بڑی خوفناک چیزیں سامنے آئیں۔ ایف آئی اے رپورٹ میں سامنے آیا شوگر ملز نے مل کر کارٹل بنایا ہوا تھا اور قیمتیں بڑھائیں۔ یہ لوگوں کا خون چوستے، پیسے بناتے اور ٹیکس بھی نہیں دیتے تھے، رپورٹ میں سامنے آیا کہ چینی انڈر ڈکلیئر کی جاتی تھی۔ شوگراسکینڈل سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ سامنے آگئی ہے اب کسی کو تحفظات ہیں تو ہم ان کو دیکھ سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

میں پاکستانی وزیر اعظم ہوں ، موٹر سائیکل پر سوار پاکستانی وزیر اعظم کودیکھتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ، ویڈیو دیکھیں 

میں پاکستانی وزیر اعظم ہوں ، موٹر سائیکل پر سوار پاکستانی وزیر اعظم کودیکھتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ، ویڈیو دیکھیں 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔

جیت کی خوشی ،عثمان ڈارنے مصطفیٰ نوازکھرکھرکامنہ میٹھاکرادیا

جیت کی خوشی ،عثمان ڈارنے مصطفیٰ نوازکھرکھرکامنہ میٹھاکرادیا

پاکستان کی مشہور سڑک کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

پاکستان کی مشہور سڑک کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

پیپلزپارٹی نے 5سال ن لیگ اور 3سال تحریک انصاف کا مقابلہ کیا۔ بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی نے 5سال ن لیگ اور 3سال تحریک انصاف کا مقابلہ کیا۔ بلاول بھٹو

 بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ایونٹ کا انعقاد ہوا،پی سی بی بلوچستان میں کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے۔ جام کمال 

 بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ایونٹ کا انعقاد ہوا،پی سی بی بلوچستان میں کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے۔ جام کمال 

کراچی لاک ڈاون میں نرمی ۔۔۔محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی لیٹرجاری کردیا

کراچی لاک ڈاون میں نرمی ۔۔۔محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی لیٹرجاری کردیا

 وزیر داخلہ شیخ رشید  اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریں سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں۔ پلوشہ خان

 وزیر داخلہ شیخ رشید  اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریں سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں۔ پلوشہ خان

 لاہور  کے 13 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

لاہور کے 13 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مزید 500 روپے کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مزید 500 روپے کمی

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

پیپلزپارٹی نے  پٹرول کی قیمتوں میں مزید  اضافہ مسترد کر دیا

پیپلزپارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ مسترد کر دیا

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے لاک ڈاؤن پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے لاک ڈاؤن پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔

بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت سے متنفر کرنا قابل مذمت ہے۔ شہریار آفریدی

بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت سے متنفر کرنا قابل مذمت ہے۔ شہریار آفریدی