05:56 pm
سعودی عرب جیسا سچادوست کوئی نہیں۔۔ سعودی عرب نے پاکستانی عوام کیلئے شاندار تحفہ بھجوادیا۔۔ یہاں چیز بھیجی ہے ؟جانیے تفصیل

سعودی عرب جیسا سچادوست کوئی نہیں۔۔ سعودی عرب نے پاکستانی عوام کیلئے شاندار تحفہ بھجوادیا۔۔ یہاں چیز بھیجی ہے ؟جانیے تفصیل

05:56 pm

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب پاکستان کا سچا اور دیرینہ دوست ہے۔ جس نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان اور پاکستانی عوام کی مدد کی ہے۔ چاہے وہ جنگ کا موقع ہو یا کوئی قحط، آفت یا دہشت گردی کی جنگ۔ سعودی حکومت کی جانب سے ہر موقع پر پاکستان کو اخلاقی، سفارتی اور مالی امداد مہیا کی گئی ہے۔ اسی وجہ سے پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی لازوال ہے۔سعودی عرب نے دو روز قبل پاکستانی عوام کو 150 ٹن کھجوریں بطور تحفہ دی تھی۔ اب ایک بار پھر 
مزید 120 ٹن کھجوروں کا تحفہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر سینکڑوں ٹن کھجوروں کا تحفہ پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کر کے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کھجوروں کی یہ کھیپ پاکستانی حکام کے حوالے کر دی ہے۔کھجوروں کا یہ تحفہ صوبہ پنجاب کے صوبائی وزیر برائے مذہبی امور و اوقاف سید سعید الحسن نے وصول کیا۔ اس موقع پر سعید الحسن نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ دونوں برادر اسلامی ممالک اخوت کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ سعودی حکومت دُنیا بھر کے مسلمان ممالک کی عوام کے لیے خیراتی و رفاہی کاموں میں پیش پیش ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل بھی سعودی حکومت نے پاکستانی عوام کے لیے 150 ٹن کھجوریں بھجوا ئی تھیں۔ اسلام آباد میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اپنی حکومت کی جانب سے یہ تحفہ پاکستانی حکام کے حوالے کیا تھا۔ اس حوالے سے اسلام آبا د میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں کیبنٹ سیکرٹری بریگیڈیئر طاہر رشید بھی موجود تھے۔ سعودی سفارت خانے نے ایک ٹویٹر پیغام کے ذریعے بتایا کہ کھجوروں کا یہ تحفہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے دیا گیا ہے۔گزشتہ سال بھی سعودی حکومت نے رمضان کے موقع پر پاکستانی بھائیوں کے لیے 150 ٹن کھجوروں کا تحفہ بھیجا تھا۔ یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ چند روز قبل بھی سعودی حکومت نے لاکھوں پاکستانیوں میں رمضان فوڈ پیکیج کی تقسیم شروع کر دی ہے۔ سعودی شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے 20700 فوڈ پیکیج کی تقسیم شروع کی جارہی ہے جس سے ماہ رمضان میں صوبہ بلوچستان کے تقریباً 1 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے اس فوڈ پیکج میں تمام تر ضروری اشیاء خردونوش شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پابندی ختم۔۔عرب ملک نے  پاکستانیوں کے لیے درواز کھول دئیے

پابندی ختم۔۔عرب ملک نے پاکستانیوں کے لیے درواز کھول دئیے

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نےوفاقی حکومت کو انتباہ جاری کردیا

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نےوفاقی حکومت کو انتباہ جاری کردیا

سی این جی نرخوں میں اضافے کا خطرہ ۔۔۔!!! اوگرا کے زبردست اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیے

سی این جی نرخوں میں اضافے کا خطرہ ۔۔۔!!! اوگرا کے زبردست اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیے

پاکپتن سے لاپتاہونیوالی 4بہنیں پولیس نے ڈھونڈ نکالیں ،گھرکیوں چھوڑا؟بچیوں نے حیران کن انکشاف کردیا

پاکپتن سے لاپتاہونیوالی 4بہنیں پولیس نے ڈھونڈ نکالیں ،گھرکیوں چھوڑا؟بچیوں نے حیران کن انکشاف کردیا

چین نے اب پاکستان میں کیاچیز لگانے کی پیش کش کردی؟بڑی خوشخبری آگئی

چین نے اب پاکستان میں کیاچیز لگانے کی پیش کش کردی؟بڑی خوشخبری آگئی

نوا ب اکبر بگٹی کی اہلیہ سے جھگڑا ۔۔۔!!! عدالت سے وزیراعظم کے بھانجے بارے بڑی خبرآگئی

نوا ب اکبر بگٹی کی اہلیہ سے جھگڑا ۔۔۔!!! عدالت سے وزیراعظم کے بھانجے بارے بڑی خبرآگئی

تبدیلی سرکار کا مہنگائی میں پسے عوام پر پھر ’’وار‘‘۔۔ یوٹیلیٹی سٹورز ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

تبدیلی سرکار کا مہنگائی میں پسے عوام پر پھر ’’وار‘‘۔۔ یوٹیلیٹی سٹورز ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کاوفاقی حکومت کو انتباہ

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کاوفاقی حکومت کو انتباہ

یوم شہداء پولیس:آئی جی اسلام آباد نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھا دی

یوم شہداء پولیس:آئی جی اسلام آباد نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھا دی

وزیراعظم کی سیٹ ملنے والی ہے یا پھر سیدھا ۔۔۔! سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں ؟ جانیں 

وزیراعظم کی سیٹ ملنے والی ہے یا پھر سیدھا ۔۔۔! سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں ؟ جانیں 

 کرپٹ لوگوں پر مکمل جھاڑوپھیر دینگے،آئندہ عام انتخابا ت سے  پہلے کرپشن کیسوں کے فیصلے ہوجائینگے،شیخ رشید

کرپٹ لوگوں پر مکمل جھاڑوپھیر دینگے،آئندہ عام انتخابا ت سے پہلے کرپشن کیسوں کے فیصلے ہوجائینگے،شیخ رشید

4افراد جاں بحق ، دردناک واقعہ نے سوگ برپا کردیا ،امدادی ٹیمیں روانہ

4افراد جاں بحق ، دردناک واقعہ نے سوگ برپا کردیا ،امدادی ٹیمیں روانہ

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا پولیس کے شہداء کو سلام عقیدت

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا پولیس کے شہداء کو سلام عقیدت

پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بے مثال قربانیاں دیں،بلاول بھٹو زرداری

پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بے مثال قربانیاں دیں،بلاول بھٹو زرداری