12:14 pm
شریف خاندان کی رہائش گاہ کی موجودہ حیثیت برقرار رکھنے کا حکم

شریف خاندان کی رہائش گاہ کی موجودہ حیثیت برقرار رکھنے کا حکم

12:14 pm

لاہور(ویب ڈیسک) سول عدالت نے پنجاب حکومت کے خلاف شریف خاندان کی جائیداد کی ملکیت سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے لیے ریونیو ریکارڈ تبدیل کرنے کے کیس میں جاتی امرا رہائش گاہ کی موجودہ حیثیت برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مرحوم بھائی عباس شریف کے صاحبزادے
یوسف عباس اور دیگر 3 بچوں نے اپنی دادی مرحومہ شمیم اختر کے قانونی وارث ہونے کی وجہ سے جائیداد کے مالک کے طور پر ظاہر کرنے کے لیے کیس دائر کیا۔اس مقدمے میں 9 سرکاری افسران کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے نواز شریف، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کی بہن کوثر یوسف کو بطور رسمی مدعا علیہان قرار دیا اور کہا کہ وہ مدعی کے طور پر قانونی چارہ جوئی میں شامل ہونے سے قاصر ہیں۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار اور مدعی میاں محمد شریف کی اہلیہ شمیم اختر کے قانونی وارث ہیں اور شمیم اختر 1993 اور 1996 میں دو رجسٹرڈ فروخت ڈیڈز کے ذریعے ضلع لاہور کی تحصیل رائیونڈ کے علاقے مانک میں 241 کنال اور 10 مرلہ کی پراپرٹی کی مالک تھیں۔شمیم اختر 22 نومبر 2020 کو لندن میں وفات پاگئی تھیں، انہوں نے مدعا علیہان اور درخواست گزاروں کو اپنا قانونی وارث قرار دیا تھا۔مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مدعی اور درخواست گزار جاتی امرا رائے ونڈ کے مشترکہ مالکان ہیں، جس کا کل رقبہ 1580 کنال ہے، جس میں سیل ڈیڈ میں مذکور اراضی بھی شامل ہے۔کل 1580 کنال میں سے 1180 زرعی اراضی ہے جبکہ باقی 400 کنال حویلیوں پر مشتمل ہیں جو مدعا علیہان نے اس وقت تعمیر کرائی تھیں جب انہوں نے اس زمین کو خریدا تھا۔مدعا علیہان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈووکیٹ حامد افتخار پنوں نے استدلال کیا کہ حکام، موجودہ حکومت کے کہنے پر غیر قانونی طور پر اس زمین کے ملکیت کے ریکارڈ کو تبدیل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا واحد مقصد تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے ان کے پرامن قبضے میں مداخلت کرکے مدعیوں کے اہل خانہ کو اذیت دینا ہے۔وکیل نے کہا کہ مدعا علیہان نے مرحومہ شمیم اختر کی وراثت میں ہونے والے تغیر کی تصدیق کے لیے عہدیداروں سے رجوع کیا تھا، تاہم ان کے حق کی واضح طور پر تردید کردی گئی ہے کیونکہ عہدیداروں کی جانب سے کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ حکومت کو مدعا علیہان کی ملکیت اور قبضے میں خلل ڈالنے سے باز رکھیں۔دلائل سننے کے بعد سول جج سید فہیم الحسن شاہ نے مشاہدہ کیا کہ اس دستاویز سے متعلق دستاویزاتی ثبوت نے دعویٰ مقدمہ سے منسلک کیا ہے جس میں مدعی کا مقدمہ ایک اچھی دلیل والا معاملہ بن گیا ہے اور مدعا علیہان کو 27 اپریل کے لیے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔مقدمے کے فریقین میں بورڈ آف ریونیو کے سینئر رکن، چیف سیکریٹری، چیف سیٹلمنٹ کمشنر، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل، لاہور ڈویژن کے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، رائیونڈ کے اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور رائیونڈ کے پٹواری شامل ہیں۔دریں اثنا پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ کوئی بھی توقع نہیں کر سکتا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اس قدر گر جائیں گے کہ شریف برادران کے گھر کو منہدم کرنے کا حکم دے سکتے ہیں۔سابق وزیر اطلاعات نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے زمین کے ریکارڈ میں چھیڑ چھاڑ کرنے کے لیے چند ریونیو عہدیداروں کو اغوا کیا تھا، تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ یہ (شریف برادران کی رائیونڈ رہائش گاہ) ایک سرکاری زمین ہے۔انہوں نے کہا کہ 'شہزاد اکبر اپنے سیاسی مخالفین کو پٹواری کہتے تھے اور اب انہوں نے پٹواریوں کو یرغمال بنا لیا ہے، زیربحث زمین شریف خاندان کی ملکیت میں رہی ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ 'اس سلسلے میں شریف خاندان کو کوئی نوٹس نہیں دیا گیا، اگر عمران خان میں تھوڑی بھی شرم ہے تو وہ دن کی روشنی میں رائیونڈ کی رہائش گاہ کو منہدم کرنے کی جرات کریں، ہمارے پاس حکومت کے شریف برادران کی رہائش گاہ منہدم کرنے کے منصوبے کے خلاف حکم امتناع ہے'۔عطا تارڑ نے کہا کہ جب تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیاسی محاذ پر مقابلہ کرنے میں ناکام رہی تو اس نے اسے ذاتی لڑائی میں تبدیل کردیا۔

تازہ ترین خبریں

تین سال سے عوام ن لیگ کا گھسا پٹا بیانیہ سن سن کر تنگ آ چکی ہیں۔فیاض الحسن چوہان

تین سال سے عوام ن لیگ کا گھسا پٹا بیانیہ سن سن کر تنگ آ چکی ہیں۔فیاض الحسن چوہان

عمرہ کے خواہشمندہوجائیں تیار۔۔۔وفاقی وزیرنے بڑی خوشخبری سنادی

عمرہ کے خواہشمندہوجائیں تیار۔۔۔وفاقی وزیرنے بڑی خوشخبری سنادی

گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ۔۔ 10لاکھ کی گاڑی 16لاکھ کو پہنچ گئی، 15لاکھ والی 25لاکھ تک جا پہنچی

گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ۔۔ 10لاکھ کی گاڑی 16لاکھ کو پہنچ گئی، 15لاکھ والی 25لاکھ تک جا پہنچی

آرمی چیف کی مدت ملازمت ،ایک ہی جماعت کے دوبیانات  مسلم لیگ ن میں پالیسی اور قومی معاملات پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

آرمی چیف کی مدت ملازمت ،ایک ہی جماعت کے دوبیانات مسلم لیگ ن میں پالیسی اور قومی معاملات پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

پارٹی میں جھگڑے کارکنوں کے نہیں قیادت کے ہیں، خواجہ آصف کا اعتراف

پارٹی میں جھگڑے کارکنوں کے نہیں قیادت کے ہیں، خواجہ آصف کا اعتراف

پی ٹی آئی کی حکومت کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے اورعام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔خواجہ آصف

پی ٹی آئی کی حکومت کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے اورعام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔خواجہ آصف

کھلاڑی محنت اور دیانتداری سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ڈاکٹر عارف علوی 

کھلاڑی محنت اور دیانتداری سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ڈاکٹر عارف علوی 

 پولیس کو ویکسین کارڈ نہ رکھنے والوں کی گرفتاری سے روک دیا گیا

پولیس کو ویکسین کارڈ نہ رکھنے والوں کی گرفتاری سے روک دیا گیا

وزیراعظم  نے قوم کا تیل نکال دیا اور کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں: شہبازشریف

وزیراعظم نے قوم کا تیل نکال دیا اور کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں: شہبازشریف

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی