02:57 pm
شہباز شریف کی رہائی کا عمل رک گیا، ن لیگی افسردہ ، وجہ کیابنی ؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

شہباز شریف کی رہائی کا عمل رک گیا، ن لیگی افسردہ ، وجہ کیابنی ؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

02:57 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائی کا عمل رک گیا۔ منی لانڈرنگ کیس کی ضمانت منظوری کے فیصلے پر ججز کا اختلاف ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ نے شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت پر طویل سماعت کی۔ 13 اپریل کو شہباز شریف کے وکلا اور اگلے روز نیب پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل مکمل کیے۔دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ
محفوظ کرلیا تھا تقریباً 20 منٹ کے بعد کورٹ ایسوسی ایٹ کمرہ عدالت میں آئے اور انہوں نے اونچی آواز میں کہا کہ شہباز شریف کی ضمانت سے متعلق درخواست منظور کرلی گئی۔ 50، 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے جائیں۔ یہ سنتے ہی کمرہ عدالت میں موجود لیگی رہنما رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب اور دیگر ایک دوسرے کو مبارکباد دینے لگے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خوشی کا اظہار بھی کیا۔ذرائع کے مطابق جب جسٹس سرفراز ڈوگر نے ضمانت منظوری کا مختصر فیصلہ لکھ کر جسٹس اسجد جاوید گھرال کے پاس بھجوایا تو انہوں نے دستخط نہیں کیے جس کے بعد جمعرات کو جسٹس اسجد جاوید گھرال ہائیکورٹ میں آئے اور بطور سنگل بینچ کیسز کی سماعت کی لیکن ڈویژن بینچ میں نہیں گئے جس کی وجہ سے کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق جسٹس اسجد جاوید گھرال نے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے چیف جسٹس قاسم خان کو آگاہ کر دیا جس کے بعد اب بینچ کے سربراہ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال اپنا اپنا الگ الگ فیصلہ لکھ کر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھیجیں گے جو اس کے بعد شہباز شریف ضمانت کیس کو ریفری جج کے پاس ارسال کریں گے۔ اب ریفری جج شہباز شریف کی ضمانت کیس کا فیصلہ سنائے گا۔دوسری جانب چیف جسٹس قاسم خان نے نیب کیسز کی سماعت کرنیوالے بینچ کو تحلیل کر دیا اور نیا بینچ تشکیل دیدیا۔ جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر آئندہ ہفتے نیب کیسز کی سماعت کریں گے۔ بینچ کے سربراہ جسٹس سرفراز ڈوگر کو ملتان اور جسٹس اسجد جاوید گھرال کو بہالپور بینچ بھجوا دیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

 شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

 میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

 ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے  ،شازیہ مری

مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے ،شازیہ مری

مسلم لیگ ن میں اختلافات۔۔۔۔ نائب صدر مریم نواز نے اعتراف کر لیا۔

مسلم لیگ ن میں اختلافات۔۔۔۔ نائب صدر مریم نواز نے اعتراف کر لیا۔

حکومت سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

حکومت سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

 ایک بار پھر بھارتی قابض فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کیا گیا۔شاہ محمود قریشی

ایک بار پھر بھارتی قابض فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کیا گیا۔شاہ محمود قریشی

 صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔محمود خان 

 صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔محمود خان