08:00 pm
شوکت ترین کا کچھ روز پہلےکا انٹرویو سامنے آگیا

شوکت ترین کا کچھ روز پہلےکا انٹرویو سامنے آگیا

08:00 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزرات خزانہ کا منصب سنبھالنے والے شوکت ترین نے آج سے کچھ روز قبل نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں حکومتی معاشی اقدامات اورپاکستانی معیشت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی شو میں شوکت ترین کا کہناتھا کہ کچھ نہیں پتا معیشت کس سمت میں جارہی ہے، ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا
پڑے گا، جہاز کے کپتان کو مضبوط ہونا پڑے گا ورنہ کشتی آگے نہیں بڑھے گی، پرائیویٹ سیکٹر سے لوگ لانے کے لیے نیب قوانین میں تبدیلی کرنا ہوگی۔دو روز قبل ایک اور ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا تھا کہ پاکستان کے موجودہ معاشی اہداف حاصل کرنا ہرگز آسان کام نہیں، تاہم یہ مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، پاکستانی قوم مشکلات سے گھبراتی نہیں ہے۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اپنا ریونیو 15 فیصد تک نہیں لے کر گیا تو ہمارے پاس خرچ کرنے کو رقم نہیں ہوگی۔ ایف بی آر کو پانچ سے سات سال میں ریونیو کو 20 فیصد تک لانا ہوگا، ورنہ سات سے آٹھ فیصد معاشی ترقی کی شرح حاصل نہیں کرسکیں گے۔

تازہ ترین خبریں