08:13 pm
30سے زائد ارکان اسمبلی کی جہانگیرترین کو استعفوں کی پیشکش

30سے زائد ارکان اسمبلی کی جہانگیرترین کو استعفوں کی پیشکش

08:13 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جہانگیرترین کےگھر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی اجلاس میں شکت کے بعد اب استعفوں کی پیشکش کے حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے گھر پر حکومتی جماعت کے 30سے زائد ارکان اسمبلی نے شرکت کی اورانھوںنے حکومتی نا انصافیوں پر اپنے 
استعفوں کی پیشکش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ارکان نے مستعفی ہونے کی پیشکش کی جسے وقتی طور پر پذیرائی نہ مل سکی۔ ارکان کی رائے تھی کہ اگر ناانصافیاں جاری رہیں تو استعفے کا آپشن استعمال کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے مزید ارکان اسمبلی سے بھی رابطوں کا فیصلہ کیا گیا۔ارکان کی جانب سے وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے لکھے گئے خط پر وزیراعظم کی خاموشی پر حتمی لائحہ طے کرنے لیے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر 21 اپریل کو بھی اجلاس بلایا گیا ہے۔ جس میں آئندہ کے لائحہ عمل اور وزیر اعظم کو خط کے بعد کی صورتحال پر مشاورت ہوگی

تازہ ترین خبریں