08:32 pm
بلوچستان کے کئی علاقوں میںزلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے کئی علاقوں میںزلزلے کے جھٹکے

08:32 pm

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان میں خضدار سمیت کئی علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ جس سے لوگوں میںشدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کی شدت 
ریکٹر اسکیل پر 3.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 55 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز خضدار سے 85 کلو میٹر شمال مشرق کی جانب تھا۔زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم شہری کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے اپنے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

تازہ ترین خبریں