10:16 pm
عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

عالمی وبا کورونا وائرس ۔۔ راولپنڈی کے مزید علاقوں میںلاک ڈاون نافذ ۔۔۔ کہیںآپ کا علاقہ تو شامل نہیں ۔۔خبر دیکھیں

10:16 pm


راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر راولپنڈی کے مزید علاقوں میں لاک ڈاون لگا دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کرونا کیسز میں اضافے کے بعد مزید دس علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ۔سمارٹ لاک ڈاؤن 27 اپریل تک جاری رہے گا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق تبارک لائن آڈیالہ روڈ،
جوڈیشل اپارٹمنٹ سول لائن، کشمیر ہاوس مندرہ، محلہ گلشن سعید چکری روڈ، کمال آباد گلی نمبر 3ٹنچ بھاٹہ، پشاور روڈ لائن نمبر 5 میں کرونا وائرس کے باعث سمارٹ لاک ڈاؤننافذ کردیا گیا جبکہ ہاشمی کالونی واہ کینٹ، وارڈ نمبر 9 گوجر خان ،چہاری بنجریال گوجر خان اورڈھوک چنیال گوجر خان میں بھی سمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں سبزی فروٹ، میڈیکل سٹور، آٹا چکی سمیت بیکری جنرل سٹور،پٹرول پمپ کھلے رہیں گے

تازہ ترین خبریں