10:35 pm
رمضان میں بھی عوام بجلی سے محروم ۔۔۔ بٹگرام کے خیر آباد فیڈرپر پچھلے 72 گھنٹوں سے بجلی غائب ۔۔ علامہ عطا محمد دیشانی نے وارننگ دے دی

رمضان میں بھی عوام بجلی سے محروم ۔۔۔ بٹگرام کے خیر آباد فیڈرپر پچھلے 72 گھنٹوں سے بجلی غائب ۔۔ علامہ عطا محمد دیشانی نے وارننگ دے دی

10:35 pm

بٹگرام ( مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان میں بھی عوام بجلی سے محروم ۔۔۔ بٹگرام کے خیر آباد فیڈرپر پچھلے 72 گھنٹوں سے بجلی غائب ۔۔ علامہ عطا محمد دیشانی وارننگ دے دی ۔تفصیلات کے مطابق ضلع بٹگرام میں رمضان کے مقدس مہینے میں بھی لوگ بجلی سے محروم ہے ۔ بٹگرام کے خیر آباد فیڈر پر گزشتہ 72 گھنٹوں سے بجلی غائب ہے ۔ اس ضمن میں اہلسنت والجماعت صوبہ
 خیبر پختونخوا کے صدر اور بٹگرام سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی علامہ عطا محمد یشانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مہینے میں عوام کو بجلی میسر نہیں ،ضلعی انتظامیہ اور واپڈا حکام بجلی بحال کرنے میں ناکام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی بٹگرام عوام کو سہولت نہیں دے سکتےتویہاں کس لئے بیٹھے ہیں ۔ علامہ عطا محمد دیشانی نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کیساتھ ساتھ وارنگ بھی جاری کی کہ عوام کے ساتھ مزید ظلم برداشت نہیں کریں گے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں احتجاج پہ مجبور کیا جارہا ہے 

تازہ ترین خبریں