10:06 pm
علامہ عطا محمد دیشانی کی محنت رنگ لے آئی ۔۔ تین دن بعد بٹگرام کے خیر آباد فیڈر پر بجلی بحال کردی گئی

علامہ عطا محمد دیشانی کی محنت رنگ لے آئی ۔۔ تین دن بعد بٹگرام کے خیر آباد فیڈر پر بجلی بحال کردی گئی

10:06 pm

بٹگرام ( مانیٹرنگ ڈیسک) علامہ عطا محمد دیشانی کی محنت رنگ لے آئی ۔۔ تین دن بعد بٹگرام کے خیر آباد فیڈر پر بجلی بحال کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق تین سے دن سے بجلی سے محروم خیر آباد فیڈر پر بجلی بحال کردی گئی۔ یاد رہے کہ اس ضمن میں اہلسنت والجماعت صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر اور بٹگرام سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی علامہ عطا محمد یشانی نے
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ رمضان کے مہینے میں عوام کو بجلی میسر نہیں ،ضلعی انتظامیہ اور واپڈا حکام بجلی بحال کرنے میں ناکام ہے ۔ انہوں نے کہا تھاکہ ڈی سی بٹگرام عوام کو سہولت نہیں دے سکتےتویہاں کس لئے بیٹھے ہیں ۔ علامہ عطا محمد دیشانی نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کیساتھ ساتھ وارنگ بھی جاری کی تھی کہ عوام کے ساتھ مزید ظلم برداشت نہیں کریں گے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں احتجاج پہ مجبور کیا جارہا ہے۔ 

تازہ ترین خبریں