06:21 pm
علامہ عطاء محمد دیشانی پر ایف آئی آر درج کرنا مہنگا پڑ گیا، ڈی پی او بٹگرام تبدیل

علامہ عطاء محمد دیشانی پر ایف آئی آر درج کرنا مہنگا پڑ گیا، ڈی پی او بٹگرام تبدیل

06:21 pm

بٹگرام ( مانیٹرنگ ڈیسک)اہلسنت والجماعت صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر علامہ عطاء محمد دیشانی پر ایف آئی آر درج کرنا مہنگا پڑگیا، ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت کا تبادلہ کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل بٹگرام میں اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام پیغام اسلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے بعد ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت نے علامہ عطا محمد دیشانی سمیت سابق امیدوار قومی اسمبلی سعید ملکال اور دیگر پر ایف آئی ار درج کرکے کاروائی کا حکم دیا تھا ۔ جس کے بعد
 اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر نے ساتھیوں سمیت گرفتاری دینے کا فیصلہ کیا تھا اور حالات کشیدگی کی طرف جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا جس کے بعد ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت نے ایف ائی آر خارج کردی تھی ۔ اس ضمن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ عطا محمد دیشانی کا کہنا تھا کہ ڈی پی او بٹگرام خوانین کے کہنے پر کاروائی کرتا تھا اور ان کے دور میں بٹگرام میں جرائم کے شرع میں کافی حد تک اضافہ دیکھنے کو مل رہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ موصوف کی کارکردگی صرف شادی بیاہ میں آتش بازی کرنے والوں کے خلاف کاروائی تک محدود تھی جبکہ ان کے ساتھ موجود علی خان نامی شخص مقامی لوگوں اور پولیس اہلکاروں سے بھتے لیتا تھا ۔ اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر علامہ عطا محمد دیشانی کے خلاف ایف ائی آر درج کرنے پر آج طارق سہیل مروت کا تبادلہ بٹگرام سے پشاور کردیا گیا ۔

تازہ ترین خبریں