08:10 pm
 دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے مواقع موجود ہیں۔۔۔۔شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت خارجہ امور سے ملاقات

دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے مواقع موجود ہیں۔۔۔۔شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت خارجہ امور سے ملاقات

08:10 pm

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اماراتی وزیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یو اے ای کیساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور یکساں مذہبی، ثقافتی اقدار، دو طرفہ مراسم کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ دونوں وزراء نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا
 کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے اماراتی وزیر مملکت خارجہ امور سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی بات چیت کی، اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امارات کے ساتھ یکساں مذہبی، ثقافتی اقدار اور دو طرفہ مراسم کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی ترجیحات پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے مواقع موجود ہیں، بس دونوں ممالک میں کاروباری وفود کے تبادلے اور اقتصادی روابط بڑھانے پر اتفاق ہونا چاہیے۔شاہ محمود قریشی نے ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبریں