09:27 pm
جہانگیر ترین اور عمران خان قریب آنے لگے ۔۔۔ ترین گروپ کا 21 اپریل کو ہونے والا افطار ڈنر ملتوی کر دیا گیا۔

جہانگیر ترین اور عمران خان قریب آنے لگے ۔۔۔ ترین گروپ کا 21 اپریل کو ہونے والا افطار ڈنر ملتوی کر دیا گیا۔

09:27 pm

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) جہانگیرترین گروپ کا 21 اپریل کو ہونے والا افطار ڈنر ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق جہانگیرترین کےحامی ارکان سےاعلیٰ سطحی کمیٹی ملاقات کرے گی، حکومتی کمیٹی کےارکان کے نام وزیراعظم عمران خان فائنل کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم اور جہانگیرترین ملاقات کا فیصلہ ہوگا۔جہانگیر ترین
 کےمعاملے پر حکومتی وزرا متحرک ہیں ، وزرا نے وزیراعظم اورجہانگیرترین کےدرمیان رابطے کیلئے کوششیں تیز کردیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض حکومتی وزرا کے جہانگیرترین سے بیک ڈور رابطے میں ہیں جبکہ وزیراعظم کے قریبی ساتھی بھی جہانگیرترین سے صلح کے خواہشمند ہیں۔جہانگیرترین کےہم خیال گروپ کے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے رابطے جاری ہے ، حکومتی اراکین کا کہنا ہے کہ چاہتےہیں معاملہ افہام وتفہیم سےحل ہو، سخت بیانات سےگریزبہت ضروری ہے۔

تازہ ترین خبریں