09:45 pm
موسمیاتی تبدیلی سمٹ۔۔امریکا نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنادی 

موسمیاتی تبدیلی سمٹ۔۔امریکا نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنادی 

09:45 pm


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) موسمیاتی تبدیلی سے متعلق لیڈرز سمٹ میں امریکا نے پاکستان کو شرکت کی دعوت دے دی۔امریکی صدر جوبائیڈن کی کی ہدایت پر جان کیری نے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو خط لکھ کر سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔جان کیری نے خط میں لکھا کہ ہمیں خوشی ہوگی لیڈر سمٹ میں بطور اسپیکر شامل
ہوں، چاہیںگے 22 اپریل کو موسمیاتی تبدیلی پر سمٹ میں شامل ہوں۔جان کیری نے کہا کہ لیڈر سمٹ کے ذریعےاہم اکانومی اور پارٹنرز مل کر موسمیاتی تبدیلی پر ڈائیلاگ کریں گے، جوبائیڈن نے پہلا کام امریکا کی پیرس معاہدےمیں واپسی سےکیا۔

تازہ ترین خبریں