01:07 pm
شاہ محمود قریشی دورہ ایران کیلئے روانہ ہو گئے

شاہ محمود قریشی دورہ ایران کیلئے روانہ ہو گئے

01:07 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کا تین روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد ایران روانہ ہوگئے ۔ہوائی اڈے پر اماراتی وزارتِ خارجہ کے سنیئر حکام، یو اے ای میں پاکستان کے سفیر افضال محمود اور سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کو الوداع کہا۔ایران روانگی سے قبل انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا بے حد مشکور ہوں کہ وہ متعدد بار پاکستان تشریف لائے ،ہماری انتہائی اہم نشستیں ہوئیں، آج میں ایران روانہ ہو رہا ہوں،
 
وہاں مجھے ایران قیادت کے ساتھ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان کا پڑوسی ہونے کے ناطے، افغان امن عمل ہماری طرح ایران کیلئے بھی اہم ہے ،مجھے اس حوالے سے ان کے خیالات جاننے کا موقع بھی ملے گا اس حوالے سے،ہمارا مقصد مشاورت کے بعد، حکمت عملی میں یکسوئی پیدا کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ایران کی سپریم لیڈرشپ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے مسئلہ ء کشمیر کے حوالے سے انتہائی واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کیا اور پاکستان کے موقف کی ہمیشہ حمایت کی،ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے امکانات پر بھی بات ہوگی۔

تازہ ترین خبریں