02:39 pm
پیپلزپارٹی ٹی ایل پی کے معاملے پر غیرجانبدار رہے گی،بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی ٹی ایل پی کے معاملے پر غیرجانبدار رہے گی،بلاول بھٹو زرداری

02:39 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کیساتھ معاہدے کو اسمبلی میں نہیں لایا گیا، پاکستان پیپلز پارٹی اس سارے معاملے سے غیر جانبدار رہے گی ۔نجی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ ٹی ایل پی سے کیا گیا معاہدہ قومی اسمبلی میں نہیں لایا گیا ،حکومت نے سڑکوں پر ایکشن لیا اور پھراسے کالعدم قرار دیدیا ،لوگ جاں بحق ہوگئے ، سینکڑوں زخمی ہوئے اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ۔واضح رہے کہ

 
حکومت کی طرف سے آج قومی اسمبلی میں فرانس کا سفیر نکالنے کی قرارداد لائی جارہی ہے لیکن  پاکستان پیپلز پارٹی آج اجلاس میں شریک نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے کچھ ارکان کی رائے تھی کہ اجلاس میں اپنا موقف رکھنے کے بعد بائیکاٹ کیا جائے لیکن بیشتر ارکان کی رائے کے پیش نظر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پی پی پی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق ارکان اسمبلی کو بذریعہ فون کال آگاہ کردیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اس سارے معاملے سے غیر جانبدار رہے گی۔

تازہ ترین خبریں