02:48 pm
مذاکرات کامیاب۔۔۔مذہبی جماعت کے رہنماء کورہاکردیاگیا،آگے کیاہونیوالاہے؟قوم کے لیے بڑی خبرآگئی

مذاکرات کامیاب۔۔۔مذہبی جماعت کے رہنماء کورہاکردیاگیا،آگے کیاہونیوالاہے؟قوم کے لیے بڑی خبرآگئی

02:48 pm


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مذہبی جماعت کے سربراہ سعد ر ض وی کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے تعلقات عامہ کے افسر نے پیشرفت کی تصدیق کی۔رہائی کے فوری بعد سعد رضوی یتیم خانہ چوک پہنچے جہاں ان کا کارکنان سے خطاب متوقع ہے۔سعد ر ض وی کی رہائی قومی اسمبلی کے اجلاس میں فرانسیسی سفیر کو واپس بھیجنے کی قرارداد پیش کیے 
جانے سے چند گھنٹے قبل سامنے آئی ہے۔فرانسیسی سفیر کو ملک سے واپس بھیجنامذہبی جماعت کا بنیادی مطالبہ ہے۔منگل کی علی الصبح وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اعلان کیا تھا کہ حکومت پاکستان، فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرارداد آج قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعت ملک بھر بالخصوص مسجد رحمتہ اللعالمین سے دھرنے ختم کرنے پر رضامند ہوگئی ہے اور بات چیت کا سلسلہ مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں