02:49 pm
شوکت ترین کی مزید 19 شہروں میں مہنگائی کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت

شوکت ترین کی مزید 19 شہروں میں مہنگائی کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت

02:49 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )نومنتخب وزیر خزانہ شوکت ترین نے شماریات بیورو (پی بی ایس) کو افراط زر کے لیے ڈسیژن سپورٹ سسٹم (ڈی ایس ایس آئی) میں 19 نئے شہر شامل کرنے کی ہدایت کردی۔اس کا مقصد ملک کے 36 بڑے شہروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ریکارڈ اور مانیٹر کرنا ہے۔نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد شوکت ترین نے
پلاننگ کمیشن اور شماریات بیورو کے اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد کیا، تاکہ ڈیٹا جمع کرنے اور اس کے جائزے کے لیے 'پی بی ایس' کی موجودہ تکنیکس کا جائزہ لیا جاسکے۔کھانے پینے کی ضروری اشیا کی اصل قیمتوں اور ضلعی انتظامیہ کی مقرر کردہ قیمتوں میں فرق کو ریکارڈ کرنے کے لیے جنوری میں 'ڈی ایس ایس آئی' متعارف کروایا گیا تھا۔اس وقت یہ نظام ملک کے 17 شہروں میں قیمتوں کے فرق کو ریکارڈ کر رہا ہے۔شوکت ترین نے اجلاس میں تین فیصلے کیے اور شماریات بیورو کو ان پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی تاکہ مہنگائی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے حقیقی وقت میں ریکارڈ تک رسائی حاصل ہوسکے۔انہوں نے پی بی ایس کو شہروں کی تعداد 17 سے بڑھا کر 36 کرنے کی ہدیت کی۔وزیر خزانہ نے پی بی ایس کو ہدایت کی کہ وہ ملک کے مختلف اضلاع میں کھانے پینے کی ضروری اشیا کی ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں میں فرق کے موازنے کے لیے مسلسل پریکٹس کو اپنائے۔شماریات بیورو مختلف صوبوں میں بھی قیمتوں کا فرق سامنے لائے گا۔اس وقت 'پی بی ایس' ریٹیل سطح پر موازنے کا ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔شوکت ترین نے کہا کہ حکومت قیمتیں چیک کرنے کے لیے کسی بھی وقت لوگوں کو مارکیٹ بھیجے گی تاکہ ڈیٹا بیس بنایا جاسکے۔سرکاری بیان میں کہا گیا کہ چیف شماریات نے وفاقی وزیر کو شواہد پر مبنی ڈیٹا و معلومات کے حصول کے طریقہ کار اور اس کی روشنی میں صارفین کے لیے قیمتوں کے اشاریہ (سی پی آئی) اور قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) کی تدوین پر تفصیلی بریفنگ دی۔شوکت ترین نے شماریات بیورو کی جانب سے ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیٹا حاصل کرنے کے طریقہ کار کی تعریف کرتے ہوئے اس ڈیٹا کو زیادہ معروضی، ہدف پر مبنی اور موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔چیف شماریات نے وفاقی وزیر کو نظام کو مزید جامع بنانے کے لیے متوقع تبدیلیوں سے بھی آگاہ کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انتظامی کنٹرول کے نئے طریقہ کار کے تحت افراط زر کی بنیادی وجہ معلوم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شماریات بیورو کے ڈیش بورڈ پر حقیقی وقت کی بنیاد پر معلومات کی دستیابی سے ملک میں اشیائے ضروریہ کے تزویراتی ذخائر کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔قیمتوں کی نگرانی کی قومی کمیٹی (این پی ایم سی) کا اجلاس ایک ہفتے میں متوقع ہے، جس میں شماریات بیورو اپنی ڈیٹا کے جائزے کی رپورٹ پیش کرے گا۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا

پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا

عید کی تعطیلات،شہرقائد کےباسیوں کوبری خبرسنادی گئی

عید کی تعطیلات،شہرقائد کےباسیوں کوبری خبرسنادی گئی

عید کیسے گزارنی ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کر دی

عید کیسے گزارنی ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کر دی

روزگار کے مواقع، شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

روزگار کے مواقع، شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

عامرلیاقت حسین نے عید ملنے کا نیا طریقہ  متعارف کروادیا، انٹرنیٹ صارفین برہم

عامرلیاقت حسین نے عید ملنے کا نیا طریقہ متعارف کروادیا، انٹرنیٹ صارفین برہم

حکومت کو کیسے گرائیں۔۔شہباز شریف نے بڑااقدام اٹھالیا

حکومت کو کیسے گرائیں۔۔شہباز شریف نے بڑااقدام اٹھالیا

جاوید ہاشمی پارٹی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے ، انکا بیان ذاتی رائے ہے، ن لیگ

جاوید ہاشمی پارٹی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے ، انکا بیان ذاتی رائے ہے، ن لیگ

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

 اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے