02:50 pm
پاکستانی عوام بہت جلد سی پیک کے حوالے خوشخبری سنیں گے - چینی سفیر

پشاور(ویب ڈیسک) پاکستان میں متعین چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کا گراف اوپر جا رہا ہے۔ پاکستان میں نئے منصوبے بھی زیر غور ہیں، عوام بہت جلد خوشخبری سنیں گے۔پشاور میں چائنہ ونڈو سینٹر کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر نونگ رونگ کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی بہت پرانی ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ان کا کہنا تھا کہ
پاکستان چین آپس میں بھائی بھائی ہیں، ہر مشکل دور میں آپس میں تعاون کیا ہے۔ کوویڈ کی صورتحال میں بھی پاکستان سے باہمی تعاون کو یقینی بنایا۔ اجتماعی کوششوں سے کوویڈ کو شکست دینگے۔نونگ رونگ کا کہنا تھا کہ رشکئی صنعتی زون سی پیک کا اہم منصوبہ ہے۔ سی پیک کو بھرپور توجہ مل رہی ہے اورنج لائن، گوادر پورٹ اور دیگر منصوبوں میں تعاون کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سے جڑے نئے منصوبے بھی زیر غور ہیں۔ عوام انتظار کریں، بہت جلد سی پیک کے حوالے خوشخبری سنیں گے۔ چین میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کی مشکلات پر توجہ دی جائیگی۔قبل ازیں چینی سفیر نے چائنا ونڈو سنٹر کا دورہ کیا اور اس کے مختلف حصے دیکھے۔ چینی سفیر نے پاک چین دوستی اور سی پیک کی تاریخی تصاویر میں دلچسپی لی۔ سفیر نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے اور پودا بھی لگایا۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا

عید کی تعطیلات،شہرقائد کےباسیوں کوبری خبرسنادی گئی

عید کیسے گزارنی ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کر دی

روزگار کے مواقع، شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

عامرلیاقت حسین نے عید ملنے کا نیا طریقہ  متعارف کروادیا، انٹرنیٹ صارفین برہم

حکومت کو کیسے گرائیں۔۔شہباز شریف نے بڑااقدام اٹھالیا

جاوید ہاشمی پارٹی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے ، انکا بیان ذاتی رائے ہے، ن لیگ

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

 اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے