11:48 am
رواں سال گرمیوں کی چھٹیاں کم ہوں گی، موسم گرما کی تعطیلات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

رواں سال گرمیوں کی چھٹیاں کم ہوں گی، موسم گرما کی تعطیلات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

11:48 am

لاہور (نیو زڈیسک) رواں سال گرمیوں کی چھٹیاں کم ہوں گی، موسم گرما کی تعطیلات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے 13 اضلاع کے اسکولوں میں امتحانات کے انعقاد کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب
کے 13 اضلاع کے اسکولوں کا امتحانی شیڈول جاری کیا گیا ہے کہ جس کے مطابق امتحانات 7 جون سے 25 جون تک ہوں گے۔13 اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے 50 لاکھ بچے امتحانات میں شریک ہوں گے۔ جبکہ امتحانات کے اختتام کے بعد 30 جون کو نتائج جاری کیے جائیں گے۔ اس کے بعد موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔ جبکہ نئے تعلیمی سال کا آغاز اگست میں ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ کرونا وبا کے پھیلاو کے باوجود اس سال کسی بچے کو بنا امتحان کے اگلی کلاس میں ترقی نہیں دی جائے گی، جبکہ تعلیمی ادارے بند ہونے کی وجہ سے موسم گرما کی تعطیلات کم دی جائیں گی۔یہ بھی یاد رہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آنے کی وجہ سے گزشتہ ماہ کرونا کے زیادہ پھیلاو کا نشانہ بننے والے اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ کئی ہفتوں تک تعلیمی ادارے بند رہنے کے بعد گزشتہ روز سے 9 ویں سے 12 ویں جماعت تک کی کلاسز کیلئے تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔ ان جماعتوں کے امتحانات بورڈ کی نئی تاریخوں کے مطابق ہوں گے ، جبکہ کرونا کی زیادہ شرح والی یونیورسٹیز میں آن لائن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز کو 28 اپریل کے بعد بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب میں تعلیمی ادارے مکمل طور پر عید الفطر کے بعد ہی کھولے جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں

 اپوزیشن کو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد میں منہ کی کھانی پڑی ہے۔قاسم سوری

اپوزیشن کو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد میں منہ کی کھانی پڑی ہے۔قاسم سوری

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان انتہائی اہم خبر آگئی

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان انتہائی اہم خبر آگئی

بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر، رعایتی پیکج میں توسیع کردی گئی

بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر، رعایتی پیکج میں توسیع کردی گئی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

 پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

 قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

 پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

 آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

 ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا