01:24 pm
مریم نواز نے دورہ کراچی کی تیاریاں شروع کردیں

مریم نواز نے دورہ کراچی کی تیاریاں شروع کردیں

01:24 pm

کراچی(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ڈسکہ ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد دورۂ کراچی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما مریم نواز نے فیصلہ کیا ہے کہ این اے 249 کراچی میں لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کی کامیابی کے لیے ڈسکہ 
انتخابات کی طرز پر حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں دورہ کراچی بارے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مریم نواز نے ٹیلیفونک رابطے کر کے مشاورت کی۔لیگی رہنماؤں نے کراچی کے ضمنی انتخاب میں حال ہی میں ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کی طرز پر حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا ہے ،چند لیگی رہنماؤں نے مریم نواز کو موجودہ ملکی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کراچی دورہ پر نظر ثانی کا مشورہ بھی دیا ہے تاہم کراچی جانے یا نہ جانے کا حتمی فیصلہ مریم نواز کریں گی۔ مریم نواز نے سابق وزیراعظم و پارٹی کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی، سیکرٹری جنرل احسن اقبال ،پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان، سینئر مرکزی رہنما پرویز رشیداوراین اے 249 کراچی سے لیگی ٹکٹ ہولڈر مفتاح اسماعیل سے ٹیلیفونک رابطے کر کے مجموعی صورتحال اور ضمنی انتخا ب کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ذرائع کے مطابق مریم نواز اور پارٹی رہنماؤں نے کراچی کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب جیسی حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔مریم نواز نے مفتاح اسماعیل کو لیگی عہدیداران پر مشتمل چھوٹے چھوٹے گروپ تشکیل دے کر انتخابی مہم چلانے کی ہدایت دے دی۔مریم نواز نے لیگل، کارنر میٹنگز،انتخابی مہم سمیت دیگر انتخابی معاملات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق چند لیگی رہنماؤں نے مریم نواز کو موجودہ ملکی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کراچی دورہ پر نظر ثانی کا مشورہ بھی دیا ہے تاہم کراچی جانے یا نہ جانے کا حتمی فیصلہ مریم نواز کریں گی۔

تازہ ترین خبریں

میں پاکستانی وزیر اعظم ہوں ، موٹر سائیکل پر سوار پاکستانی وزیر اعظم کودیکھتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ، ویڈیو دیکھیں 

میں پاکستانی وزیر اعظم ہوں ، موٹر سائیکل پر سوار پاکستانی وزیر اعظم کودیکھتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ، ویڈیو دیکھیں 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔

جیت کی خوشی ،عثمان ڈارنے مصطفیٰ نوازکھرکھرکامنہ میٹھاکرادیا

جیت کی خوشی ،عثمان ڈارنے مصطفیٰ نوازکھرکھرکامنہ میٹھاکرادیا

پاکستان کی مشہور سڑک کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

پاکستان کی مشہور سڑک کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

پیپلزپارٹی نے 5سال ن لیگ اور 3سال تحریک انصاف کا مقابلہ کیا۔ بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی نے 5سال ن لیگ اور 3سال تحریک انصاف کا مقابلہ کیا۔ بلاول بھٹو

 بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ایونٹ کا انعقاد ہوا،پی سی بی بلوچستان میں کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے۔ جام کمال 

 بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ایونٹ کا انعقاد ہوا،پی سی بی بلوچستان میں کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے۔ جام کمال 

کراچی لاک ڈاون میں نرمی ۔۔۔محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی لیٹرجاری کردیا

کراچی لاک ڈاون میں نرمی ۔۔۔محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی لیٹرجاری کردیا

 وزیر داخلہ شیخ رشید  اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریں سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں۔ پلوشہ خان

 وزیر داخلہ شیخ رشید  اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریں سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں۔ پلوشہ خان

 لاہور  کے 13 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

لاہور کے 13 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مزید 500 روپے کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مزید 500 روپے کمی

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

پیپلزپارٹی نے  پٹرول کی قیمتوں میں مزید  اضافہ مسترد کر دیا

پیپلزپارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ مسترد کر دیا

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے لاک ڈاؤن پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے لاک ڈاؤن پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔

بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت سے متنفر کرنا قابل مذمت ہے۔ شہریار آفریدی

بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت سے متنفر کرنا قابل مذمت ہے۔ شہریار آفریدی