02:10 pm
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی صدر سے ملاقات

تہران(روزنامہ اوصاف)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ اس ملاقات میں موجود تھے۔ وزیر خارجہ نے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے، صدر روحانی اور برادر ایرانی قوم کے لئے نیک تمناوں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا ۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی قیادت، کشمیری مسلمانوں کے نکتہ ء نظر کی مسلسل حمایت پر ایرانی سپریم لیڈر عزت مآب آیت اللہ سید علی خامنائی اور صدر روحانی کی
 
حکومت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔وزیر خارجہ نے ایرانی صدر سے پاکستان اور ایران کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مختلف طریقہ ہائے کار پر گفتگو کی ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دونوں ممالک میں مشترک تاریخ، ثقافت، مذہب اور زبان پر مبنی خوشگوار قریبی اور مضبوط تعلقات استوار ہیںہم وزیراعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں برادر ملک ایران کے ساتھ، دو طرفہ تعلقات کے استحکام کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں - وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور صدر حسن روحانی نے ایران کی جانب سے، تجارت، سرمایہ کاری، رابطوں کی استواری اور سرحدی انتظام(باڈر مینجمنٹ ) میں پاکستان کے ساتھ، دو طرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے ایرانی عزم کا اعادہ کیا ۔قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی صدارتی محل آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کےخواہشمند طلبا کیلئے خوشخبری،درخواستیں طلب

’’ش‘‘ اور ’’م‘‘ کاشورعوام کی مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے مچایا جارہا ہے،مریم اورنگزیب

پابندی ختم۔۔عرب ملک نے  پاکستانیوں کے لیے درواز کھول دئیے

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نےوفاقی حکومت کو انتباہ جاری کردیا

سی این جی نرخوں میں اضافے کا خطرہ ۔۔۔!!! اوگرا کے زبردست اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیے

پاکپتن سے لاپتاہونیوالی 4بہنیں پولیس نے ڈھونڈ نکالیں ،گھرکیوں چھوڑا؟بچیوں نے حیران کن انکشاف کردیا

چین نے اب پاکستان میں کیاچیز لگانے کی پیش کش کردی؟بڑی خوشخبری آگئی

نوا ب اکبر بگٹی کی اہلیہ سے جھگڑا ۔۔۔!!! عدالت سے وزیراعظم کے بھانجے بارے بڑی خبرآگئی

تبدیلی سرکار کا مہنگائی میں پسے عوام پر پھر ’’وار‘‘۔۔ یوٹیلیٹی سٹورز ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کاوفاقی حکومت کو انتباہ

یوم شہداء پولیس:آئی جی اسلام آباد نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھا دی

وزیراعظم کی سیٹ ملنے والی ہے یا پھر سیدھا ۔۔۔! سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں ؟ جانیں 

 کرپٹ لوگوں پر مکمل جھاڑوپھیر دینگے،آئندہ عام انتخابا ت سے  پہلے کرپشن کیسوں کے فیصلے ہوجائینگے،شیخ رشید

4افراد جاں بحق ، دردناک واقعہ نے سوگ برپا کردیا ،امدادی ٹیمیں روانہ